رمضان میں سعودی عرب میں 220 پروگراموں کی نشریات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-19

رمضان میں سعودی عرب میں 220 پروگراموں کی نشریات

ریاض
عرب نیوز
سعودی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن(ایس بی سی) نے اعلان کیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب کے9ٹی وی چیانلوں اورریڈیو اسٹیشنوں سے 220پروگرام نشر کیے جائیں گے ۔ صدر ایس بی سی عبدالرحمن العزی نے یہاں بتایا کہ سعودی عرب میں سعودی ٹی وی کا مشاہدہ کرنے والوں کی تعداد، اس ملک کے ٹی وی ناظرین کی دوسری سب سے بڑی تعداد ہے۔ رمضان شریف کے نئے پروگرامس ، مقامی ناظرین کے ذوق طبع کی مناسبت سے بنائے گئے ہیں ۔ گزشتہ دو سال میں ماہ رمضان المبارک کے دوران سعودی چیانلوں پر پیش کئے جانے والے اشتہارات کی تعداد میں20فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ’’ اس سے مقامی ناظرین میں ان چیانلوں کی مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے ‘‘۔’’ماسٹر شف اینڈ دی کیوب‘‘ جیسے بین الاقوامی پروگرام دیکھنے والوں کی بھی خاصی تعداد ہے ۔ اسی دوران نائب صدر ایس بی سی عبداللہ الحمود نے بتایا کہ ماہ رمضان کے دوران پیش کئے جانے والے پروگراموں میں اسپورٹس ، مذہبی، تقافتی اور معاشرتی پروگرامس شامل ہوں گے ۔ سعودی ٹی وی سے70پروگرامس پیش کئے جائیں گے ۔ رمضان شریف کے پروگراموں میں روزہ کی اہمیت پر کئی پیانل مذاکرے بھی شامل ہوں گے ۔’’مشمولات اور اسٹائل کے اعتبار سے ہم نے اپنے پروگراموں میں کئی تبدیلیاں لائی ہیں تاکہ مزید ناظرین کو سعودی ٹی وی کے مشاہدہ کی جانب راغب کیاجائے ۔‘‘

220 Ramadan programs on Saudi TV, radio

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں