وزیر اعظم کا 4 جولائی کو دورہ جموں و کشمیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-29

وزیر اعظم کا 4 جولائی کو دورہ جموں و کشمیر

جموں و کشمیر
آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریند رمودی4جولائی کو جموں و کشمیر کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔ عہدہ کا جائزہ لینے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ کشمیر ہے ۔، وزیر اعظم جموں پہنچیں گے اور پھر کاٹرا۔ اودھم پور ٹرین کا افتتاح کرنے قریبی ٹاؤن کاٹرا ٹاؤں جائیں گے ۔ یہ ٹرین دونوں مقامات کے درمیان25کلو میٹر کا احاطہ کرے گی ۔ کاٹرا، ماتا ویشنودیوی کا بیس ٹاون ہے ۔ ہر سال لاکھوں یاتری یہاں کا دورہ کرتے ہیں ۔ کاٹر اریلوے اسٹیشن کے افتتاح کے بعد یاتری راست طور پر اس ٹاؤن ت پہنچ سکیں گے ۔ اس دورہ کے دوران وزیر ریلوے سدانند گوڑا اور پی ایم او کے مملکتی وزیر جیتندر سنگھ مودی کے ہمراہ ہوں گے ۔ بعد ازاں وزیر اعظم سری نگر کے لئے روانہ ہوں گے جہاں وہ فوج کے15کارپس ہیڈ کوارٹرس بادامی باغ میں سیکوریٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کرین گے۔ اس میٹنگ میں گورنر این این دوہرا ، چیف منسٹر عمر عبداللہ، جنرل آفیسر کمانڈنگ انچیف ناردرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا اور15,14اور16کارپس کے کمانڈر بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ بعد ازاں گورنر ووہرہ سری نگر کے راج بھون میں وزیر اعظم کے اعزاز میں ظہرانہ کا بھی اہتمام کریں گے ۔

PM Narendra Modi to visit J&K on July 4

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں