آندھرا پردیش میں لو لگنے سے 100 افراد کی موت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-18

آندھرا پردیش میں لو لگنے سے 100 افراد کی موت

آندھر اپردیش میں لو لگنے سے100افراد کی موت ہوگئی ہے ،۔ سب سے زیادہ مشرقی گوداوری میں61افراد کی موت ہوئی، وشاکھا پٹنم ، کرشنا ، گنٹور اور دیگر اضلاع میں گرمی کی شدت برقرار ہے ۔ اس سلسلہ میں اسکولوں کو بھی دو دن کی تعطیلات دے دی گئی ہیں، اس میں مزید توسیع کے لئے کلکٹرس کو اختیار دیا گیا ہے ۔ جنوب مغربی مانسون توقع ہے کہ کل تلنگانہ میں پہنچ جائے گا۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ مانسون کی پیش رفت جاری ہے ۔ کل رات مانسون سیما آندھرا کے نندیال اورہاپٹلہ میں پہونچ گیا جس کے زیر اثر بعض مقامت پر بارش ہوئی جب کہ اونگول ، وشاکھا پٹنم ، اور کاکی ناڈا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت40ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ تلنگانہ کے ورنگل ضلع کے ہنمکنڈہ میں درجہ حرارت46ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔ عادل آباد میں درجہ حرارت41ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں کمی کی پیش قیاسی کی ہے ۔

100 people have so far died in A.P due to heat stroke

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں