وادی کشمیر میں درجہ حرارت معمول سے کم عوام کو سردی سے کوئی راحت نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-15

وادی کشمیر میں درجہ حرارت معمول سے کم عوام کو سردی سے کوئی راحت نہیں

حالانکہ یہاں کچھ دیر کے لئے دھوپ نکلی لیکن اعلی ترین اور ادنیٰ ترین حرارت معمول سے کم رہنے کے سبب عوام کو سردی سے کوئی راحت حاصل نہیں ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آئندہ24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔ مابعد آئندہ چار دن کے دوران موسم میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں ہے ۔ مقامی عوام آج جب کہ ادنی یا گرم کپڑے زیب تن کئے ہوئے تھے سیاح گرم کپڑوں کی خریدی کرتے ہوئے دکھائی دئیے ۔ ریاست کے گرمائی دارالحکومت سری نگرمیں اعظم ترین درجہ حرارت17.8ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جو معمول سے5درجہ کم تھا ۔ ترجمان نے بتایا کہ اقل ترین درجہ حرارت8.2ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جو معمول سے2درجہ کم تھا۔ عالمی شہرت یافتہ اسکائی ریسارٹ گلمرگ میں درجہ حرارت ایک ڈگری سیلسیس کے ساتھ وادی کا سرد ترین مقام تھا جب کہ ہیلت ریسارٹ پہلگام میں اقل ترین درجہ حرارت4.5ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں