اترپردیش میں فتح جلوسوں پر امتناع - سخت سیکورٹی انتظامات کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-15

اترپردیش میں فتح جلوسوں پر امتناع - سخت سیکورٹی انتظامات کی ہدایت

اتر پردیش انتظامیہ نے ریاست میں فتح جلوسوں پر امتناع عائد کرتے ہوئے جمعہ کے دن لوک سبھا انتخابات کے نتائج کی تیاری شروع کردی ہے۔ پولیس اور دیگر ایجنسیوں کو بالخصوص امیدواروں کے لئے سخت سیکوریٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ویڈیو کانفرنسنگکے ذریعہ ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ریاستی چیف سکریٹری جاوید عثمانی نے ووٹوں کی گنتی کے دوران تشدداورکشیدگی کی روک تھام کی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہجوم کو ووٹوں کی گنتی کے مراکزکے باہر جمع ہونے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے اور گاڑیوں کوووٹوں کی گنتی کے مراکز سے100میٹر دور دیاجانا چاہئے۔ عثمانی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ16مئی کو ووٹوں کی گنتی ختم ہوجانے کے بعدبھی15دن تک اپنے اپنے اضلاع میں سخت نگرانی برقرار رکھیں تاکہ کشیدگی اور تشددسے بچا جاسکے ۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ کسی بھی فتح جلوس کو سختی سے روک دیں۔ عثمانی نے کہا کہ فاتحین بالخصوص انتہائی اہم امیدواروں کے لئے سخت سیکوریٹی کو یقینی بنایا جائے ۔ ریاست سے مقابلہ کرنے والے بعض انتہائی اہم امیدواروں میں بی جے پی کے وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی ، سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ ،کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی اور صدرکانگریس سونیا گاندھی بھی شامل ہیں۔

Uttar Pradesh bans victory processions, steps up security

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں