پی ٹی آئی
این ڈی اے میں شامل جماعت شیو سینا نے آج کہا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت میں توقع ہے کہ پاکستان کے معاملہ میں بھی اچھے دن آئیں گے اور کشمیر اور پورے ملک میں امن ہوگا لیکن پارٹی نے کہا کہ پروسی ملک پر بھروسہ کرنا مشکل ہے ۔ شیو سینا کے صدر ادھو ٹھاکرے نے ایک بیان میں کہا کہ اب تک صرف ہندوستان نے ہی ماضی کو بھلانے اور نئی شروعات کرنے کی پہل کی ہے لیکن ہم مودی کی قیادت پر اعتبار ہے اس لئے ہم ان کے لئے رکاوٹیں پیدا کرنا نہیں چاہتے ہیں ۔ اگر پاکستان اپنی روش نہیں بدلے گا تو مودی کو نیر کلیر بٹن دبانا پڑے گا ۔ کانگریس کے اس الزام پر عمل ظاہر کرتے ہوئے کہ مودی کی حلف برداری تقریب میں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو مدعو کرنے پر وہ خاموش ہیں ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ یہ ایسی ہی بات ہے کہ صرف شیو سینا کو ہندوستان میں دہشت گرد سرگرمیوں میں پاکستان کے رول کے تعلق سے تشویش ہے اور دوسروں کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک فیصلہ کن لیڈر کی قیادت میں ایک مضبوط حکومت کو اقتدار پر لایا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ قومی سلامتی دہشت گردی اور پڑوسی ملکوں سے در اندازی کے مسائل کو ہمیشہ کے لئے ختم کردیا جائے ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں