پی ٹی آئی
دونوں نے اگرچہ کئی دہائیوں سے ایک چھت کے سایے میں زندگی نہیں گزاری لیکن نامزد وزیر اعظم نریندر مودی کے گجرات سے دہلی منتقل ہونے کے باوجود ان کی اہلیہ یشودھا بین کو ویسی ہی سیکوریٹی فراہم کی جاسکتی ہے جیسی ان کے شوہر کو دی جارہی ہے ۔ ایس پی جی قواعد کے مطابق 62سالہ یشودھا بین خصوصی حفاظتی گروپ(ایس پی جی)تحفظ کا100فیصد حق رکھتی ہیں اور فورس مودی کے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف برداری کے ساتھ ہی انہیں (یشودھا بین کو) یہ سیکوریٹی فراہم کرنے تیار ہے ۔ ایک سینئر آئی پی ایس عہدیداراور سابق ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مدھیہ پردیش سبھاش چندر ترپاٹھی نے بتایا کہ ایس پی جی قانون میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے قریبی افراد خاندان کو سیکوریٹی فراہم کی جائے گی۔ چنانچہ اس قانون کا یشودھا بین پر بھی اطلاق ہوتا ہے ۔ خواہ ان کے اور شوہر کے درمیان تعلقات کی نوعیت جو بھی ہو ۔ یشودھا بین شمالی گجرات کے ضلع مہسانہ میں ایشورواڑہ نامی چھوٹے سے گاؤں میں اپنے دو بھائیوں کے ساتھ رہتی ہیں ۔ ایس پی جی قانون کے مطابق کسی بھی سابق وزیر اعظم اور ان کے قریبی افراد خاندان کو بھی عہدہ سے سبکدوشی کے دس سال بعد تک ایس پی جی سیکوریٹی فراہم کی جاتی ہے ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں