پی ٹی آئی
پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے منتخب وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کا فیصلہ امن کو ایک موقع دینے کے لئے صحیح سمت میں ایک قدم ہے ۔ میڈیا نے آج یہ بات کہی ۔ ہندوستان کے دعوت نامہ کو قبول کرتے ہوئے شریف نے اہم قدم اٹھایا ہے ۔ اخبار ایکسپریس ٹریبون نے ایک مضمون میں لکھا کہ نواز شریف کو اس تعلق سے فیصلہ کرنے کے لئے پانچ دن کا خاصہ وقت ملا ۔ انہوں نے اپنے معاونین ، کابینی ارکان اور دفتر خارجہ سے مشاورت کی ہے ۔ نواز شریف نے اپنے بھائی شہباز شریف اور فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے درمیان لاہور میں ایک ملاقات کے بعد فوجی سربراہ کو اعتمادمیں لینے کے بعد ہی اپنے فیصلہ سے مطلع کیا۔ اخبار نیوز انٹر نیشنل نے بھی شریف کے دورہ ہند کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے اس دورہ کی مخالفت کی ہے۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں