ایرانی ارب پتی کو اسکام کے جرم میں پھانسی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-26

ایرانی ارب پتی کو اسکام کے جرم میں پھانسی

تہران
یو این آئی
ایران میں2.6ارب ڈالر کی مالیت کے اسکام کے مجرم ایک سرکردہ ارب پتی کو پھانسی دے دی گئی ہے ۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق2.6ارب ڈالر کا یہ بینک اسکام1979میں ہوئے اسلامی انقلاب کے بعد سے اب تک ملک کا سب سے بڑا اسکام ہے ۔ مجرم مہا فرید امیر خوسراوی کے وکیل علام عملی رہا ہی نے بتایا کہ میرے موکل کو موت کی سزا دے دی گئی ہے اور اب اس کے تمام اثاثے استغاثہ کے قبضہ میں ہیں ۔ مجرم پر الزام تھا کہ اس نے ایران کے ایک سرکردہ معاشی ادارے صادرات بینک سے فرضی کاغذات کے ذریعہ قرض حاصل کر کے کئی سرکاری کمپنیوں سمیت کئی کمپنیوں کے اثاثے کریدے ہیں۔ خوسراوی کا تجارتی نیٹ ورک35کمپنیوں پر محیط ہے ۔ جس میں معدنیات اور فٹبال کلب سے لے کر گوشت کی درآمد کے شعبے کی کمپنیاں شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایرانی بنک ملی کے سابق سربراہ پر خرد برد کا الزام لگا تھا جس کی وجہ سے وہ ملک سے باہر کنیڈا میں مقیم ہوگئے ہیں۔

Billionaire involved in $2.6 billion bank scam executed in Iran

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں