14/مئی نئی دہلی یو۔این۔آئی
عدالت عظمی کے چیف جسٹس آر ایم لودھا کی قیادت والے کالجیم نے ایک انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے سابق سالیسیٹر جنرل گوپال سبرامنیم اور روہنگٹن ایف نریمن کو اعلی ترین عدالت کے جج کے عہدے پر فائز کرنے کے لئے حکومت سے سفارش کی ہے۔ عدالت عظمیٰ کے چار سینئر جج سمیت پانچ ارکان پر مشتمل کاسچیم نے جن چار اشخاص کو عدالت عظمیٰ کا جج بنانے کی سفارشکی ہے ان میں کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس انامشرا اور اڈیشہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس آدرش کمار گوئل کے علاوہ سبرا منیم اور نریمن کے نام بھی شامل ہیں۔ حکومت کے لئے کاسچیم کی سفارش کو قبول کرنا لازمی ہے۔ یاد رہے کہ امسال سابق چیف جسٹس آف انڈیا پی ستاسیوم سمیت عدالت عظمیٰ کے چار جج ریٹائر ہوچکے ہیں اور گرمی کی تعطیل کے دوران دو مزید جج سبکدوش ہوجائیں گے ۔ ان کے علاوہ اس سال عدالت عظمیٰ کے10جج ریٹائر ہونے والے ہیں جن میں موجودہ چیف جسٹس آف انڈیا اآر ایم لودھا بھی شامل ہیں جو27ستمبر کو سبکدوش ہوجائیں گے ۔ قابل ذکرہے کہ عام طور پر وکیلوں کو براہ راست جج کے عہدے پر تقرر کرنے کی روایت رہی ہے ۔ آزاد ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار جسٹس ایس ایم سکری کو1964میں وکیل کے درجے سے عدالت عظمی نے جج متعین کیا گیا تھا جو1973میں چیف جسٹس کے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے ۔ اس کے بعد جسٹس ایس سی رائے کو1971میں اور جسٹس کلدیپ سنگھ کو1988میں براہ راست جج مقرر کیاگیا تھا۔--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں