14/مئی نئی دہلی پی۔ٹی۔آئی
صدر کانگریس سونیا گاندھی کی جانب سے آج رات دئے گئے ایک وداعی ڈنر میں وزیر اعظم منموہن سنگھ کی خوب ستائش کی گئی ۔ اس ڈنر میں راہول گاندھی کے سوا پارٹی کے کئی سرکردہ قائدین نے شرکت کی اور راہول گاندھی کی عدم شرکت پر سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں بھی ہوئیں۔ سونیا گاندھی کی قیامگاہ دس جن پتھ پر منعقدہ یہ تقریب پارٹی کی جانب سے اظہار تشکر تھا جس کی قیادت81سالہ منموہن سنگھ نے دس سال تک مخلوط حکومت کی سربراہی کی ۔ منموہن سنگھ کو ایک مومنٹو پیش کیا گیا، جس پر کانگریس کے سرکردہ قائدین اور مرکزی وزراء کے دستخط تھے اور پلم راجو نے اسے پڑھ کر سنایا ۔ منموہن سنگھ اور ان کی اہلیہ گرشرن کورکو گلدستے پیش کئے گئے اور پارٹی قائدین اس جوڑے اور سونیا گاندھی کے ساتھ تصاویر کھنچواتے ہوئے دیکھے گئے ۔ سب سے قابل ذکربات راہول گاندھی کی غیر موجودگی رہی ۔ رات دیر گئے دفتر وزیر اعظم کے ذرائع نے بتایا کہ راہول گاندھی نے ہفتہ کو وزیر اعظم سے ملاقاتکی تھی اور بتایا تھا کہ وہ شہرمیں نہیں ہوں گے اور وہ پہلے ہی ان سے اظہار تشکر کردیا۔ ایسی قیاس آرائیاں کی گئی ہیں کہ راہول بیرونی ملک سفر کرہے ہیں اور جمعہ کو لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی گنتی سے قبل ملک واپس ہوں گے ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ راہول نے کیوں شرکت نہیں کی‘ مرکزی وزیر کمل ناتھ نے کہا کہ وہ اس وجہ سے واقف نہیں ہیں۔ ایک اور وزیر آر پی این راؤ نے اس بارے میں سوالات پر کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ اس بارے میں سیاست کی جارہی ہے ۔Sonia Gandhi hosts dinner in Manmohan Singh s honour
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں