کابینی وزرا کے ساتھ وزیر اعظم کا جائزہ اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-31

کابینی وزرا کے ساتھ وزیر اعظم کا جائزہ اجلاس

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے کابینہ وزراء کے ساتھ علاحدہ علاحدہ طور پر اجلاس منعقد کرتے ہوئے کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ آج مودی نے جن وزراء کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ان میں وزیر حمل و نقل نتن گڈ کری ، وزیر کوئلہ اور انرجی پیوش گوئل، وزیر اسٹیل نریندر ٹومر اور پٹرولیم منسٹر دھرمیندر پردھان شامل ہیں۔ مودی نے ان وزراء سے الگ الگ ملاقات کرتے ہوئے مختلف پروگرامس کی منصوبہ بندی اور اس کے نفاذ سے متعلق بات چیت کی ہے ۔ دیہی ترقیاتی وزیر گوپی ناتھ منڈے نے بھی مودی سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر نریندر مودی نے تمام وزراء کو ہدایت دی کہ10نکاتی ویژن کے تناظر میں سرمایہ کاری میں اضافہ مختلف زیر التوا پروجیکٹس کی تکمیل اور ملک کے حق میں قدرتی وسائل کا بہتر استعمال پر توجہ دیتے ہوئے مسائل کی یکسوئی کے لئے اقدامات کریں۔ واضح ہو کہ ایک روز قبل نریندر مودی نے آئندہ100دنوں کے لئے ایجنڈہ تیار کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے بہتر حکمرانی پر توجہ دینے کی بھی بھی تاکید کی تھی ۔ اس کے علاوہ آج مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے گورنروں نے مودی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔ نریندر مودی سے ملاقات کرنے والوں میں ہریانہ کے گورنر جگناتھ پہاڑیہ ای ایس ایل نرسمہن(آندھرا پردیش گورنر) این این وہرہ(جموں و کشمیر گورنر) اوروی کے دگل(منی پور گورنر) شامل ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں