اسرائیل دفاعی شعبے میں ہندوستان کا ایک اہم شراکت دار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-31

اسرائیل دفاعی شعبے میں ہندوستان کا ایک اہم شراکت دار

نئی دہلی
یو این آئی
اسرائیل نے آج کہا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ دفاعی ٹکنالوی کے شعبے میں تعاون کے لئے ہمیشہ تیار ہے اور وہ اس ملک کے ساتھ موجودہ روابط کو کافی اہمیت دیتا ہے ۔ اسرائیل کے سفیر ایلون اوشیز نے یواین آئی کے صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ ہم ایسے مقام پر پہنچ گئے ہیں جہاں ہم دفاعی شعبے میں خود کو بہت ہی قریبی شراکت دار تصور کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے پاس مختلف تکنیکی صلاحیتیں ہیں جن کا استعمال ہندوستان کرسکتا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ دونوں ممالک کا محل وقوع ایسا ہے جہاں آس پاس بہت ہی پیچیدہ ماحول ہے۔ مسٹر اوشیز نے کہا کہ جہاں تک ٹکنالوجی کے شعبے میں تعاون کا معاملہ ہے تو اس میں ہم بہت لچکدار ثابت ہوئے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں ںے کہا کہ دفاعی شعبے میں شراکت داری نئی حکومت میں بھی جاری رہے گی ۔دریں اثناء میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق حکومت نے دفاعی شعبے میں سو فیصد ایف ڈی آئی کو منظوری دی ہے ۔ اس کی موجودہ حد26فیصد تھی۔ مسٹر اوشیز نے کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل کے تعلق میں جو ہم آہنگی ہے وہ قومی سیاست سے بالاتر ہے ۔ اسرائیل کے سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے سامنے کافی چیلنجز ہیں اور دونوں کے مابین دفاعی اور سکیورٹی روابط فطری ہیں۔ ہندوستان نے1992میں نرسمہما راء حکومت کے دوران اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے تھے اس کے بعد سے دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں اپنے روابط کو وسعت دی ہے ان میں زراعت ، پانی کے بندوبست نیز دفاعی اور ہوم لینڈ سکیوریٹی شامل ہیں۔

India-Israel Defense Cooperation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں