پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 09-may-2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-09

پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 09-may-2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-may-06

منصف نیوز بیورو
الزامات کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ
اسپیشل آفیسرآندھرا پردیش وقف بورڈ شیخ محمد اقبال آئی پی ایس نے کہا کہ مولانا سید اکبر نظام الدین سجادہ نشیں درگاہ حضرت شاہ خاموش ؒ و دیگر کی جانب سے ان پر یہ الزام عائد کیا جارہا ہے کہ لینڈ گرابرس اور غنڈہ عناصر کی ایماء پر انہوں نے ایک مخصوص عقیدہ کے متولیوں کے خلاف کاروائی کی ہے۔ شیخ محمد اقبال نے ان پر عائد الزامات یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر مذکورہ افراد کے خلاف عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کریں گے اور فوجداری کارروائی بھی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ڈرا دھمکا کر ان کے اور ماتحت عملہ کے حوصلوں کو پس پشت نہیں کیاجاسکتا ۔ میں ایک مسلمان ہوں اور بحیثیت اسپیشل آفیسر وقف جائداد جو اللہ کی امانت ہیں ان کا تحفظ کرنا میری ذمہ داری ہے ۔ جو بھی متولی یاادارہ کے ذمہ دار بے قاعدگیوں میں ملوث ہیں اور وقف جائیدادوں کے تحفظ میں ناکام ہوگئے ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے ۔ تاکہ وقف بورڈ کی آمدنی میں اضافہ ہو اور منشاء وقف پر عمل آوری کرتے ہوئے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے کام انجام دئیے جاسکیں ۔ جب وقف جائیداد ہی باقی نہیں رہے گی تو منشا وقف پر عمل آوری کس طرح ہوگی ۔، متولیوں کو یہ بات سونچنا چاہئے ، بجائے اس کے ان پر جھوٹے الزامات عائد کرنا مناسب نہیں ہے ۔ شیخ محمد اقبال نے اس مسئلہ پر انجمن متولیان و سجاد گان کی جانب سے مباحث کے پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی سیاستداں نہیں کہ کھلے عام مباحث کے چیالنج قبول کریں ۔ بحیثیت اسپیشل آفیسر وہ وقف بورڈ دفتر میں کسی بھی مسئلہ پر بات چیت کے لئے روزانہ دستیاب ہیں۔ درگاہ حضرت شاہ خاموش ؒ کے تحت خانہ جی گوڑہ میں موقوفہ 121ایکڑ اراضی کے منجملہ 84ایکڑ اراضی کو جی پی اے کے ذریعہ فروخت کرنے میں میرا کوئی ہاتھ نہیں ہے اور865ایکر اراضی سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرنے مولانا اکبر نظام الدین کے بیان پر اسپیشل آفیسر نے میڈیا کے روبرو فروخت سے متعلق تمام دستاویزات پیش کئے اور ان کی نقلیں بھی موجود ہیں ۔ اور کہا کہ ان دستخطوں کی جانچ فارنسک لیباریٹری کے ذریعہ کروائیں گے اور ثبوت ملنے پر کاروائی کریں گے ۔ چونکہ بادی النظر میں اراضیات کی فروخت کے ثبوت موجود ہیں اس لئے سی سی ایس میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا جی پی اے پانڈو کے ذریعہ اراضی کے پلاٹ فروخت کئے گئے ہیں ۔ سی سی ایس نے ان کے مکان گئی تھی لیکن وہ وہاں موجود نہیں ہے۔ شیخ محمد اقبال نے کہا وہ خانہ جی گوڑہ کی فروخت کردہ موقوفہ 84اراضی کو واپس لینے کی کاروائی شروع کررہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں ضلع کلکٹر کوORCمنسوخ کرنے کے لئے مکتوبات روانہ کئے جارہے ہیں ۔ لنگر حوض میں واقع صابر گلشن کی آمدنی سے غریبوں کے لئے ہر سال عرس میں طعام کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔شیخ محمد اقبال نے کہا کہ صرف ایک مرتبہ طعام کا اہتمام کرنا نہیں ہے، بلکہ ہمیشہ انتظام کرنا ہے۔ اس جائیداد پر شادی خانہ تعمیر کرتے ہوئے اب تک کروڑہا روپے کی آمدنی پیدا کرسکتے تھے ۔ انہوں نے اس الزام کو بھی غلط قرار دی کہ وہ صرف تلنگانہ کے متولیوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔ جب کہ انہوں نے ضلع پرکاشم کی جامع مسجد کے متولی محمد رحمت اللہ ،مجلس شوریٰ دستی پارچہ بافی متولی کے ایم عارف الدین"اننت پور میں درگاہ حضرت بابا فخر الدین کے متولی تاج بابا، درگاہ حضرات یوسفین نامپلی کے متولی سید فیصل علی شاہ، انجمن اسلامیہ کرنول کے سکریٹری ،اننت پور تاڑے پتری کی درگاہ کے متولی حاجی شبیر،بنڈی بالیا کمپاؤنڈ چراغ علی لین حیدرآباد کے محمد شجاع الدین خان،درگاہ حضرت مرزا سردار بیگ کے متولی میر حسن علی،درگاہ قادرسنگا کو تھالم کرنول کے متولی سید پیر چشتی،درگاہ حضرت بالی شہید گنٹور کے شیخ جیلانی،درگاہ حضرت شیخ شاہ ولی کرنولی کے عبدالرؤف ،درگاہ حضرت عباس پتھر گٹی کی متولیہ سیدہ تقیہ موسوی شامل ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں اسپیشل آفیسر نے بتایا کہ جناب ایم کے حسن کی شکایت پر درگاہ حضرت سید خاموش ؒ کے متولی کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا۔ اس سلسلہ میں26اپریل کو متعلقہ متولی کو ایک میمو جاری کرتے ہوئے نزول وقف اراضی سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کی خواہش کی گئی تھی ۔ جس کا انہوں نے واضح جواب نہیں دیا ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود کی اجازت کے بغیر متولیوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکریٹری سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ وہ اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے قانون کے مطابق اقدامات کررہے ہیں۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

3 تبصرے:

  1. شیخ محمد اقبال صاحب ۔۔ بہت خوب ۔۔ سارے مسلمان جو کہ چند ملت فروشوں کی جانب سے وقف املاک کی تباہی و بربادی پر مضطرب ہے وہ سب آپ کے ساتھ ہیں ۔۔ اور ضرورت پری تو آپ کے اقدامات کی تائید میں ایک عوامی تحریک بھی شروع ہوگی اور شروع بھی ہوچکی ہے۔۔رہی بات مسلک کی آڑ میں آپ کو ڈرانے کی بات تو یہ سیاسی حربہ ہے عام مسلمان اس سے واقف ہے ۔۔۔ آپ آگے بڑھئیے سب آپ کے ساتھ ہیں ۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. اتنی اھم خبر کی اشاعت پر تعمیر نیوز کو دِلی مبارکباد پیش ھے

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. Assalamulaikum Bhai Sahab, Please pnce remember about Kandukur Mecca Masjid encroachments and protect wakf properties

      حذف کریں