درگاہ اجمیر شریف کی سیکورٹی میں اضافہ کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-09

درگاہ اجمیر شریف کی سیکورٹی میں اضافہ کا فیصلہ

اجمیر
یو این آئی
حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی درگاہ کی سیکورٹی کی ذمہ داری سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس(سی آئی ایس ایف) کے سپرد کی جائے گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق ختم ہونے کے بعد درگاہ کے احاطہ میں سی آئی ایس ایف تعینات کی جائے گی حالانکہ درگاہ کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ نے اس بارے میں خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ درگاہ کے خدام کے درمیان روزانہ ہونے والے جھگڑوں اور ماضی میں ہوچکے بم دھماکوں کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ حالانکہ درگاہ کی حفاظت کے لئے احاطہ میں سی سی ٹی وی کیمرے اور میٹل ڈٹیکٹر لگے ہوئے ہیں پھر بھی درگاہ کے احاطہ میں ہونے والے مسلسل تصادم اور بلا روک ٹوک ہتھیاروں کے ساتھ داخل ہونے کے واقعات عام ہیں۔ کے مطابق یاستی پولیس فورس کی جگہ اب سی آئی ایس ایف احاطہ کی سیکورٹی کی ذمہ داری ادا کرے گی۔ درگاہ کے دیوان زین العابدین نے مرکزی حکومت کے اس فیصلے کو دیر آید درست آید کے مصداق قرار دیتے ہوئے کہا کہ درگاہ کی سیکورٹی اور عوامی مفادکے پیش نظر یہ مناسب فیصلہ ہے۔ یادرہے کہ خواجہ صاحب کے802ویں سالانہ عرسکے دوران پولیس کی موجودگی میں خدام کے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران کھلے عام چاقوؤں اور بندوقوں کا استعمال کیا گیا تھا جس میں دو افراد سنگین طور پر زخمی ہوگئے تھے۔ درگاہ کے احاطہ میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں میں ان لوگوں کے فوٹیج تک نہیں آئے تھے جس سے پولیس کے سیکورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں