طائف میں حاجیوں کے لئے نئے ہوائی اڈہ کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-09

طائف میں حاجیوں کے لئے نئے ہوائی اڈہ کا منصوبہ

Saudi-Arabia-New-Pilgrimage-Airport-At-Taif
ریاض
رائٹر
سعودی عرب حج و عمرہ کے لئے مکہ آنے والوں کی سولت کے لئے قریب شہر طائف میں ایک نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ تعمیر کرے گا۔ یہ بات شہری ہوا بازی کی جنرل اتھاریٹی نے بتائی ہے ۔ اتھاریٹی کے لئے ٹینڈر تیار کئے جارہے ہیں اور وہ بین الاقوامی اور مقامی کمپنیوں کی انجمن سے ہوائی اڈے بنانے کے لئے ٹینڈر دینے کی درخواست کرے گی اور2015کی ابتدائی چھ ماہی میں اس کا ٹھیکہ دے دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ہوائی اڈے تیار کرو ۔ چلاؤ، منتقل کرو کی بنیاد پر ہوگا ۔ اس ہوائی اڈے کے ذریعہ حج اور عمرے کے لئے آنے والوں کو سہولت ہوگی ۔ اتھاریٹی نے چہار شنبہ کو پراجکٹ کی منظوری دے دی۔ فی الحال ہر سال ساری دنیا سے آنے والے لاکھوں حاجی جدہ کے ہوائی اڈے کے خصوصی ٹرمنل پر اترتے ہیں۔ بہت سے لوگ براہ راست مدینہ آتے ہیں اورپھر بعد میں مکہ آتے ہیں ۔ طائف کے موجودہ ہوائی اڈے پر فی الحال گھریلو پروازیں آتی جاتی ہیں۔

Saudi Arabia Plans New Pilgrimage Airport At Taif

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں