نئی بی جے پی حکومت سے کوئی امید نہیں - مسلم لیگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-26

نئی بی جے پی حکومت سے کوئی امید نہیں - مسلم لیگ

کوچی
یو این آئی
ہندوستان کے 15ویں وزیر اعظم کی حیثیت سے نریندر مودی کی حلف برداری کو اب جب کہ چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) آج مودی کی وزارت عظمیٰ کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکز میں نئی بی جے پی حکومت سے کوئی امید نہیں ہے۔ آئی یو ایم ایل کے سینئر لیڈر اور کل ہند سکریٹری ای ٹی محمد بشر رکن پارلیمنٹ نے آج ایک بیان میں کہا کہ ان کے انتخابی مشورے سے یہ بات بالکل واضح ہے کہ وہ ملک کی جمہوری قدروں کا تحفظ نہیں کریں گے جب کہ انہوں نے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ اگر بی جے پی اقتدار پر آئی تو وہ ملک میں یکساں سول کوڈ لائیں گے جو مسلمانوں کو قبول نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت سے ہمیں کوئی امید نہیں ہے کیونکہ اس نے ہندوستان کے سیکولر جمہوری ڈھانچہ کو کبھی اہمیت نہیں دی ہے ۔ جو ہندوستان کی شناخت ہے ۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر نئی حکومت نے اقلیتوں کے مفادات کے خلاف کوئی اقدامات کرتی ہے تو آئی یو ایم ایل ایسے کسی اقدا م کے خلاف سخت موقف اختیار کرے گی ۔ ملک کے جمہوری ڈھانچہ کو نقصان پہنچانے کی کسی کوشش کے خلاف سخت موقف اختیار کرے گی۔ ملک کے جمہوری ڈھانچہ کو نقصان پہنچانے کی کسی کوشش کامطلب ملک کو تباہ کرنا ہے ۔ بشیر نے تاہم امید ظاہر کی کہ مودی ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے ملک میں سیکولرجمہوریت تباہ ہوجائے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں