مغربی بنگال سے لوگوں کو نکالنے والے مودی کون - ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-09

مغربی بنگال سے لوگوں کو نکالنے والے مودی کون - ممتا بنرجی

کولکتہ
یو این آئی
ترنمول کانگریس کی سربراہ و ریاستی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے کل کہا کہ بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی مذہبی خطوط پر پناہ گزینوں اور دراندازوں کے درمیان فرق کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ریاست سے لوگوں کو نکالنے والے آپ کون ہوتے ہیں ؟ بنگالی زبان بولنے والے افراد کے خلاف ایک طویل عرصہ سے امتیاز برتا جارہا ہے ۔ بنگالی زبان بولنے والے ہر شخص پر بنگلہ دیشی مسلم کا ٹھپہ لگایا جاتا ہے ۔ بنگال کی تاریخ مختلف ہے اور اس کا ایک جامع کلچر ہے۔ اس طرح کے تبصرے کرنے سے قبل ہماری تاریخ کا مطالعہ کریں۔ بنگال کے عوام کو پناہ گزین قرار دیاجارہا ہے اور انہیں ذلیل کیا جارہا ہے۔ چند افراد کو درانداز کہاجارہا ہے اگر وہ بنگال کو تقسیم کرنے اور اگر کسی کو نکالنے کی کوشش کریں تو میں آپ کا تحفظ کروں گی۔ میں کسی کو ہاتھ لگانے نہیں دوں گی ۔ مودی نے کہا ہے کہ وہ پناہ گزیوں کا احترام کرتے ہیں۔ پناہ گزین کون ہیں؟ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ اس کا مطلب کیا ہے؟ بنرجی نے کہا کہ کسی نے میرے خلاف دعوے کئے۔ میں نے بنگلہ دیش سے دراندازی کے خلاف بطور احتجاج2005میں اسپیکر کے منہ پر کاغذات نہیں پھینکے۔ یہ ایک بالکل مختلف مسئلہ تھا۔ پارٹی سے مجھے ایک عبوری رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ بنگال کی سرحدی اضلاعمیں دو لاکھ راشن کارڈس جعلی ہیں اور یہ سی پی آئی(ایم) کیڈرکو دئیے گئے ۔ میں نے احتجاج کیا کیونکہ وہ قانون توڑ کر غریبوں کا اناج حاصل کررہے تھے اقتدار پر آنے کے بعد ہم نے کئی نقلی راشن کارڈس کا خاتمہ کیا۔ممتا بنرجی نے کل یہاں تین مقامات نام خانہ ،مہیش تالا، میٹی گروز اور بیہا لاچوراستہ میں پارٹی کے امیدواروں کے انتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ نے متواطبقہ کو ہندوستانی شہریت دلانے کے ضمن میں مودی کے وعدہ پر بھی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا وہ(بی جے پی) پاگل ہوگئی ہے؟ وہ کس شہریت کی بات کررہی ہے؟ میری کابینہ میں متواطبقہ کا ایک وزیر شامل ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ انہوں نے مرکزی وزیر اور رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے حاصل ہرنے والا وظیفہ یا دیگر سہولیات سے استفادہ نہیں کیا۔ انہوں نے ہمیشہ اکانومی کلاس میں سفر کیا اور کبھی سرکاری کوارٹر س میں قیام نہیں کیا۔ انہوں نے پارٹی کے تما م امیدواروں سے کہا کہ وہ عوام کی ممکنہ خدمت کریں۔ انہوں نے میٹیا گروز میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی ان سے بھیک مانگے تو بھی وہ اس کی تائید نہیں کریں گے۔ میری بات کا یقین کیجئے ۔ بی جے پی خود کے بل بوتے پر دہلی میں حکومت تشکیل دینے سے قاصر رہے گی۔ کیونککہ اسے160سے زائد نشستیں نہیں ملیں گی۔

Mamata Banerjee calls Narendra Modi a Hanuman with fire

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں