ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی پہلی ڈبل ڈیکر اے سی ٹرینیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-09

ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی پہلی ڈبل ڈیکر اے سی ٹرینیں

Double-decker-trains
حیدرآباد
اعتماد نیوز
ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے پہلی مرتبہ ڈبل ڈیکر ٹرینوں کو متعارف کیا جارہا ہے ۔ اس کا اعلان مرکزی حکومت کی جانب سے ریلوے کے عبوری بجٹ میں کیا گیا تھا۔ ان ایر کنڈیشنڈ ٹرینوں کا کرایہ معمول کی اے سی ٹرینوں کے مماثل ہوگا ۔ یہ2نئی سوپر فاسٹ ایکپریس ٹرینیں بالترتیب13اور14مئی کو شروع کی جارہی ہیں۔ ہفتہ میں دو مرتبہ کاچی گوڑہ، گنٹور اور کاچی گوڑہ ۔ تروپتی چلائی جائیں گی۔ ڈبل ڈیکر پہلی ٹرین13مئی کو صبح5:30بجے کاچی گوڑہ تا گنٹور چلائی جائے گی ۔ پی کے سریواستو جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے ہدایت دی تھی ۔ کہ ان ٹرینوں کو جلد سے جلد شروع کیا جائے تاکہ گرما میں مسافرین کے ہجوم کم کیا جاسکے ۔ یہ ٹرین نمبر22118/22117کاچی گوڑہ۔ گنٹور ٹرین ہر منگل اور جمعہ کو صبح5:30بجے حیدرآباد کے کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی ۔ یہ ٹرین صبح7:21بجے نلگنڈہ 7:51بجے مریال گوڑہ،8:36بجے پدوگرالا سے ہوتے ہوئے10:40بجے گنٹور پہنچے گی۔ ٹرین نمبر22117گنٹور ۔ کاچی گوڑہ اے سی ڈبل ڈیکر سوپر فاسٹ ٹرین واپسی میں ہر منگل اور جمعہ کو12:45بجے دوپہر گنٹور سے روانہ ہوگی جو 13:46بجے پیدوگرولا،14:36بجے مریال گوڑہ،15:01بجے نلگنڈہ ، 17:14بجے ملکا جکیری سے ہوتے ہوئے17:55بجے حیدرآباد کے کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی ۔ اسی طرح ٹرین نمبر22120/22119کاچی گوڑہ ۔ تروپتی ، کاچی گوڑہ اے سی ڈبل ڈیکر سوپر فاسٹ ٹرین کا آغاز 14مئی سے ہوگا ۔ یہ ٹرین6:45بجے صبح ہر چہار شنبہ اور ہفتہ کو حیدرآباد کے کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی ۔ یہ ٹرین صبح8:06بجے محبوب نگر ،9:26بجے گدوال،11:00بجے کرنول،12:10بجے دھون،13:00بجے گوتی،13:47بجے تاڑہ پتری،14:49بجے یراگنٹلا،15:20بجے کڑپہ،16:20بجے راجم پیٹ،17:35بجے رینی گنٹہ اور18:15بجے تروپتیپہنچے گی۔ واپسی میں ٹرین نمبر22120تروپتی سے ہر جمعرات اوراتوارکو5:45بجے صبح روانہ ہوگی ۔یہ ٹرین صبح6:00بجے رینی گنٹہ،7:13بجے راجم پیٹ،8:05بجے کڑپہ،8:43بجے یراگنٹلہ،9:46بجے تاڑ پتری،11:00بجے گتی،12:10بجے دھون،13:00بجے کرنول،14:05بجے گدوال،15:05بجے محبوب نگر اور17:15بجے کاچی گوڑہ پہنچے گی ۔ اس ٹرین کا اڈوانس ریزرویشن 9مئی کو صبح8بجے سے کیا جاسکتا ہے ۔ اس ٹرین میں آگ لگنے کی صورت میں چوکسی کا سسٹم رکھا گیا ہے ۔ جو ہندوستانی ریلویز میں ڈبل ڈیکر ٹرین میں پہلی مرتبہ لگایا گیا ہے ۔ اس ٹرین میں120نشستیں ہیں اور عصری کوچس بھی لگائے گئے ہیں ۔ اس کا کرایہ نارمل سوپر فاسٹ ایکسپریس ٹرین کے اے سی کوچ کے مماثل ہوگا۔

SC Rly to start double-decker express services from Hyderabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں