اڈوانی کی رتھ یاترا کی طرح مودی کو بھی روک دوں گا - لالو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-09

اڈوانی کی رتھ یاترا کی طرح مودی کو بھی روک دوں گا - لالو

پٹنہ
پی ٹی آئی
آے جے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے آج دعویٰ کیا کہ وہ بی جے پی کے وزارتِ عظمیٰ امیدوار نریندر مودی کے سیاسی عزائم کو اسی طرح روک دیں گے جس طرح انہوں نے1990میں بہار میں ایل کے اڈوانی کی رتھ یاترا کو روک دیا تھا۔ لالو نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ پہلے گروکو روکا تھا، اب چیلے کا نمبر ہے ۔ ریاست کا دورہ کررہے بی جے پی قائدین نے اس ٹوئٹر پیام پر فوری رد عمل ظاہر کیا اور کہا کہ لالو پرساد ان کے وزارتِ عظمیٰ امیدوار کو روکنے کے بارے میں کھلی آنکھوں کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ بی جے پی ترجمان شاہنواز حسین نے ضلع سیوان اور موتیہاری میں انتخابی مہم کے لئے روانہ ہونے سے پہلے یہاں نامہ نگاروں کو بتایاکہ مودی کو روکنے کے لئے سب سے پہلے لالو پرساد کو سارن حلقہ میں بی جے پی کو روکنا ہوگا جہاں سے ان کی اہلیہ رابڑی دیوی مقابلہ کررہی ہیں ۔ ہمارے امیدوار راجیو پرتاب روڈی وہاں سے کامیابی حاصل کرنے والے ہیں۔ ایسے میں کیا لالو ملک میں مودی کو روک سکیں گے ۔ لوک جن شکتی پارٹی صدر اور بی جے پی کے حلیف رام ولاس پاسوان نے لالو پرساد کے ٹوئٹرپیام کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ سب سے پہلے انہیں کچھ بنناہوگا ۔ اڈوانی کی رتھ یاترا کے موقع پر لالو پرساد چیف منسٹر تھے آج وہ کچھ نہیں ہیں۔

Will stop Modi like Advani's rath yatra in 1990, says Lalu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں