ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ ریاض ایجنڈہ میں شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-15

ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ ریاض ایجنڈہ میں شامل

ایرانی وزیر خارجہ کو دورہ سعودی عرب کے لئے باقاعدہ مدعو نہیں کیاگیا ہے ۔ نائب وزیر خارجہ حسین عامر عبداللہیان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ تاہم دورہ ریاض ایرانی ایجنڈہ مین شامل ہے ۔ ارنا نیوز ایجنسی نے بتایا کہ سعودی وزیر خارجہ پرنس سعود الفیصل نے یہ وضاحت کی تھی کہ ریاض نے ایرانی وزیر خارجہ کو دورہ کے لئے مدعو کیا ہے۔ سعودی عرب ‘شام میں صدر بشار الاسد افواج سے برسراقتدار باغیوں کی تائید کرنے والوں اور حامیوں میں پیش پیش ہے جب کہ مملکت کے قریب ترین حلیفوں کی فہرست میں ایران کا مقام نمایاں ہے۔ ارنا نے عبداللہیان کے حوالے سے بتایا کہ ہمیں تحریری طور پر مدعو نہیں کیا گیا تاہم دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے دوروں کا تبادلہ ایرانی ایجنڈہ کا ایک حصہ ہے ۔ ریاض کے ساتھ روابط اور بات چیت سے مسائل بہ آسانی حل ہوسکتے ہیں ۔ آپسی غلط فہمیاں دور ہونے کے علاوہ باہمی تعلقات کو فروغ حاصل ہوسکتا ہے ۔ صدر ایران حسن روحانی کے گزشتہ سال حکومت کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد سے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے خیال سے لہجہ میں نرمی کا مظاہرہ کیا ہے جس سے مفاہمت کی خواہشات کے اشارے ملتے ہیں۔

Iran says no written invitation, but foreign minister visit to Saudi on agenda: IRNA

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں