ترکی میں کوئلہ کی کان میں دھماکہ - 238 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-15

ترکی میں کوئلہ کی کان میں دھماکہ - 238 افراد ہلاک

حکومت ترکی نے آج اس سانحہ کی تصدیق کردی جس میں مغربی ترکی کی سوما میں کوئلہ کی ایک کان کے اندر منگل کی رات دھماکہ سے آگ لگ جانے سے238افراد ہلاک اور سینکڑوں زیر زمین پھنس کر رہ گئے ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ دھوئیں کی وجہ سے امدادی کاموں میں رکاوٹ پیش آرہی ہے۔ یہ امدادی کارروائیاں منگل کی رات سانحہ کے بعد شروع کی گئی تھیں ، اس وقت کل787کانکن پھنس گئے تھے۔ ترمی کے توانائی کے وزیر تانیر یلدیز نے ایک ٹی وی بیان میں کہا ہے کہ دھماکے کے وقت کان میں سینکڑوں کانکن موجود تھے ۔ ابتدائی رپورٹوں میں کہا گیا تھا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد17ہے جب کہ کافی ورکرس کان کے اندر پھنسے ہوئے ہیں ۔ تاہم یہ بھی کہاجارہا تھا کہ کچھ ورکرس وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک خراب پاور یونٹ کی وجہ سے دھماکہ ہوا جو کان میں میں تقریباً2کلو میٹر کی گہرائی پر نصب ہے ۔ ترکی کے توانائی وزیر تانیر یلدیز کانکنوں کو باہر نکالنے کے لئے جاری امدای سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے سوماروانہ ہوگئے ہیں۔ سینکڑوں عوام کانے کے دہانے کے ارد گرد جمع ہیں ، جہاں امدادی کارکن کان کے اندر پھنسے ہوئے زخمی افراد کو باہر نکال رہے ہیں ، جنہیں دھول کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں کے دوران سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔واضح رہے کہ1992ء میں بھی ترکی میں کانکنی کے دوران حادثہ میں270مزدور ہلاک ہوگئے تھے ۔ ترکی کے وزیر توانائینیر ایلڈیز نے آج بتایا کہ مہلوکین کی تعداد206تک پہنچ گئی ہے اور کان میں اب بھی200سے زائد افراد پھنسے ہوئے ہیں ، جن کے زندہ بچنے کے بارے میں کچھ بھی کہنا مشکل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کان سے اب تک360کو زندہ نکالا گیا ہے جن میں سے80زخمی ہیں ۔ زخمیوں میں سے چند کی حالت نازک ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ راحت اور بچاؤ کام میں دشواری پیش یآرہی ہے۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب کان میں کام کرنے والے ملازمین ڈیوٹی شفٹ تبدیل ہورہی تھی جس کی وجہ سے مہلوکین اور کان میں پھنسے لوگوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے ۔ کیونکہ حادثہ کے وقت دونوں شفٹوں کے ملازمین کان کے اندر موجود تھے ۔ ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے اپنے مختصر ٹیلی ویژن پیام میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ اگلے کچھ گھنٹوں میں صورتحال واضح ہوجائے گی ۔ اس حادثہ کے بعد اردگان نے البانیہ کا اپنا مجوزہ دورہ بھی منسوخ کردیا ہے۔وہ آج استنبول سے230کلو میٹر دورواقع متاٖثرہ علاقہ سوما پہنچیں گے ۔ ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اس کان کی مالک کمپنی سوما ہولنڈگ کا پیام نشر کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی اپنے کارکنوں کو بچانے کی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ اس کمپنی کے مطابق کان کی سیفٹی کی جانچ دو مال قبل ہی کرائی گئی تھی۔

238 Dead, Hundreds Trapped in Turkish Coal Mine

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں