Treason case: Probe report against Musharraf handed over to prosecutor
پاکستانی حکام نے ایک تحقیقاتی رپورٹ آج استغاثہ کے حوالہ کردی جس کی بنیاد پر سابق فوجی ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمہ کی سماعت ہورہی ہے ۔ ایکسپریس نیوز نے یہ اطلاع دیتے ہوئے مزید بتایا کہ حکومت نے تحقیقاتی رپورٹ کے علاوہ اس کیس سے متعلق دیگر خصوصی دستاویزات بھی استغاثہ کے حوالہ کردی ہیں۔ جسٹس فیصل عرب کی زیر قیادت 3رکنی بینچ مقدمہ کی سماعت کررہی تھی کہ اسی دوران تمام متعلقہ دستاویزات بینچ کے حوالہ کردی گئیں ۔ وزارت داخلہ کی رپورٹ237صفحات پر مشتمل ہے جن میں125صفحات مختلف دستاویزات پر محیط ہیں ، جنہیں حکومت نے اکٹھا کیا ہے ۔24شاہدین کے بیانات94صفحات پر مشتمل ہیں جب کہ دیگر صداقت نامیاور خلاصے6صفحات پر پھیلے ہیں۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں