ہندوستان اور پاکستان کو ہمیشہ کے لئے مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہئے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-26

ہندوستان اور پاکستان کو ہمیشہ کے لئے مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہئے

سری نگر
پی ٹی آئی
اعتدال پسند حریت کانفرنس نے آج کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کی قیادت کو کشمیر مسئلہ کو ہمیشہ کے لئے حل کرنے کے لئے بھر پور امن مساعی شروع کرنے کے ضمن میں بے باکانہ پیش قدمی کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہم ہمیشہ کے لئے مسئلہ کشمیر کے حل کی ہماری اپیل کا اعادہ کرتے ہیں ۔ ہم ہندوستان اور پاکستان کی قیادت سے اپیل کرتے ہیں کہ ایک بھرپور امن مساعی کا آغاز کرنے کے ضمن میں بے باکانہ اقدام کریں ۔ حریت کے صدر نشین میر واعظ عمر فاروق نے یہاں ایک بیان میں یہ بات کہی ۔ میر واعظ نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور ہندوستان کے نامزد وزیر اعظم مودی کو ان کے اپنے ملک کے عوام کی جانب سے بھرپور جمہوری رائے عامہ دی گئی ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں قائدین مسئلہ کشمیر حل کرنے کے ضمن میں کام کریں گے ۔ یہ ہماری خواہش ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے فوری اور دیر پا حل کے ضمن میں عاجلانہ کام کریں ۔ تاکہ جنوبی ایشیاء میں امن خوشحالی اور استحکام ایک حقیقت بن جائے ۔ میر واعظ نے کہا کہ حیرت کسی بھی فوری علامتی اقدام یا تعلقات کو بہتر بنانے اور ہندوستان اور پ اکستان کے درمیان اعتماد کی بحالی کا خیر مقدم کرتی ہے ۔ ایک سنجیدہ اور نتیجہ پر مبنی مذاکرات کا عمل شروع کیاجانا چاہئے ۔ اس کے لئے ہندوستان اور پاکستان کو جموں و کشمیر کے عوام کو بھی مذاکرات میں شامل کیاجانا چاہئے جو امن کی تلاش میں ایک سرگرم اور حقیقی شراکت دار ہیں۔ کسی بھی دیر پا حل کے لئے کشمیریوں کو شامل یاجاناچاہئے ۔ میر واعظ نے کہا کہ کشمیر مسئلہ کا حل ریاست کے عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہئے ۔ جس کے لئے تمام سطحوں پر تمام فریقین کو اخلاص اور تدبر کے ساتھ کام کرنا ہوگا ۔ حریت کے صدر نشین نے تاہم گزشتہ چند نوں میں سبکدوش ہونے والی کانگریس پارٹی کے ارکان کی جانب سے مختلف بیانات کے تعلق سے تشویش کا اظہارکیا ۔ کشمیری عوام طویل عرصہ سے مصائب کا سامنا کررہے ہیں ۔ جو لوگ اقتدار میں ہیں اور جو اپوزیشن میں ہیں ان کا مسئلہ کشمیر کے حل کا حصہ بننے کے لئے مساوی ذمہ داری اور اخلاقی فرض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری سیاستمیں ہماری مستقبل کی نسلوں کو ایک پر امن مستقبل کا تحفہ دینے کیے اس اہم موقع کو نہیں گنوانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان، پاکستان اور جموں و کشمیر کی تمام سیاسی پارٹیوں کو ان کے مشترکہ ایجنڈہ میں مسئلہ کشمیر کا ایک پر امن حل تلاش کرنے دیجئے ۔ حریت لیڈر نے کہا کہ کشمیر یوں کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والی تبدیلیوں پر قریبی نظر رکھنی ہوگی اور اگرایک حل تلاش کرنے کے لئے ایک سنجیدہ اور حوصلہ افزا کوشش کی کوئی علامات دیکھی جائیں تو انہیں سنجیدگی اور حوصلہ کے ایک عظیم احساس کے ساتھ رد عمل ظاہر کرنا چاہئے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں