آپ‘اسمبلی الیکشن کی تیاریوں میں مصروف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-26

آپ‘اسمبلی الیکشن کی تیاریوں میں مصروف

نئی دہلی
ایس این بی
عام آدمی پارٹی نے اب اسمبلی الیکشن کی تیاری شروع کردی ہے ۔ دہلی میں ایک بار پھر عوامی حمایت حاصل کرنے کے لئے نئے سرے سے پالیسی بنائی جارہی ہے ۔ فی الحال دہلی میں سبھی70اسمبلی حلقوں کے لئے آبزروروں کی تقرری کی گئی ہے ۔ اسمبلی کی صورتحال کے بارے میں آبزرور تفصیلی رپورٹ بنا کر مرکزی ٹیم کو سونپیں گے ۔ اروند کجریوال جب تہاڑ جیل سے باہر آئیں گے تب تنظیم میں بھاری پھیر بدل کا امکان ظاہرکیا ہے ۔ ’آپ‘ کا داؤ اس وقت الٹا پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔ کانگریس سے حمایت لے کر دوبارہ سرکار بنانے کی کوشش ناکام ثابت ہوئی ہے ۔ یہی نہیں ہتک عزت کے معاملے میں مچلکہ نہ بھر کر کجریوال کا جیل جانا بھی ہمدردی کی لہر پیدا کرے میں ناکام ثابت ہوا۔’آپ‘ کی فاؤنڈر ممبر شاذیہ علمی نے استعفیٰ دے کر پارٹی کی ہوا نکال دی ہے ۔ ایسے میں’آپ‘ کے پالیسی میکر اب نئے سرے سے پالیسی بنانے میں مصروف ہیں ۔ پارٹی کو دہلی میں عوامی حمایت کھسکنے کا خوف ستا رہا ہے ۔ ایسے میں سنسنی پیدا کیے بغیر اب زمینی سطح پر تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔ ملک کے علاوہ اس وقت راجدھانی دہلی میں بی جے پی کی لہر چل رہی ہے ۔ آپ کی نگاہیں اب مرکزی سر کار کے ہر فیصلہ اور قدم پر ہوگی ۔ مرکزی سرکار کی طرف سے کسی طرح کی چوک ہوئی تو آپ سیاسی ایشو بنا سکی ہے ۔دہلی کی سبھی70اسمبلی سیٹوں کے لئے ایک ایک آبزرور مقرر کیا گیا ہے ۔ ایک دو دن میں آبزروروں اور والینیٹیروں کے درمیان میٹنگ ہونی ہے میٹنگ کے بعد علاقہ وار کن کن نکات پر عوام کی رائے لینی ہے ۔ موجودہ ممبران اسمبلی اور ہارے ہوئے امیدواروں کی شبیہ کو لے کر لوگوں کی رائے لینے کی تیاری چل رہی ہے۔ جون کے آخر یا جولائی کے پہلے ہفتہ تک سبھی آبزرور تفصیلی رپورٹ بنا کر سینٹرل ٹیم کو سونپ دیں گے۔وہیں دوسری جانب تہاڑ جیل سے جو خط کجریوال نے دہلی والوں کو لکھا ہے اس کو اور اپنے کارکنان کے نام لکھے گئے خطوط کی کاپی لے کر آج سے والینٹیئر گھر گھر جائیں گے۔ واضح رہے کہ کجریوال نے دہلی والوں کے نام جیل سے خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بدعنوان لوگ سنسد میں آگئے ہیں ، جب کہ بد عنوانی کے خلاف آواز اٹھانے پر انہیں جیل بھیجا گیا ہے ۔ بدعنوان لوگوں کے خلاف آواز اٹھانا جرم ہے کیا؟ فاؤنڈر ممبر شاذیہ علمی کے پارٹی سے استعفیٰ کے بعد پارٹی تنظیم میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ پولیٹکل افیئر کمیٹی تحلیل کرنے کی مانگ بھی زور پکڑ رہی ہے ۔ لیکن ان چیزوں پر فیصلہ کجریوال کے جیل سے باہر آنے کے بعد ہی ہوسکے گا۔ ذرائع کے مطابق مسلم اور خاتون چہرہ کے طور پر شاذیہ علمی کا استعمال پارٹی میں تھا لیکن استعفیٰ دینے کے بعد پارٹی کو جھٹکا لگا ہے۔ دہلی اسمبلی الیکشن سے قبل شاذیہ علمی کی جگہ کسی بااثر مسلم چہرے کو پارٹی میں شامل کرنا تقریباً طے مانا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ تنظیم میں تبدیلی کا امکان ہے۔ فی الحال پی اے سی تحلیل نہیں کی جائے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں