مغربی بنگال کابینہ میں بڑے پیمانہ پر تبدیلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-28

مغربی بنگال کابینہ میں بڑے پیمانہ پر تبدیلی

کولکاتا
یو این آئی
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج اپنے36مہینے پرانی ترنمول کانگریس کی وزارت میں آج بڑی تبدیلی کی ہے۔ کئی اہم وزیروں کے محکموں میں تبدیلی کی گئی ہے۔ پارتھوچٹر جی کو وزارت تعلیم کا محکمہ دیا گیا ہے ۔ جب کہ وزیر تعلیم برتیہ باسو کو وزارت سیاحت سپرد کی گئی ہے ۔ پارتھو چٹر جی کا آئی ٹی محکمہ کا چارج وزیر خزانہ و صنعت امت مترا کو اضافی طور پر سپرد کیا گیا ہے ۔ پارتھو چٹر جی سے چند مہینہ قبل وزارت صنعت کا چارج لیا گیا تھا ۔انگلش بازار مالدہ سے ممبر اسمبلی کرشنند ونارائنن چودھری سے وزارت سیاحت کا چارج لے کر انہیں فوڈ پروسیسنگ اور ہیرٹیج دیا گیا ہے ۔ پہلے یہ وزارت سبرتا ساہا دیکھتے تھے ۔ مگر اب انہیں بغیر کسی وزارت کے کابینہ میں برقرا ر رکھا گیا ہے ۔ سابتری مترا کو بھی بغیر کسی محکمہ کے وزیربرقرار رکھا گیا ہے ۔ ان سے وزارت سماجی معاملات کا محکمہ لے کر ششی پانجا کو اضافی چارج دیا گیا ہے ۔ ششی پانجا وزارت برائے فلاح مدر اینڈ چلڈرین کا چارج سنبھال رہی ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد پہلی مرتبہ مغربی بنگال کا بینہ میں تبدیلی کی گئی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں