سوشل میڈیا پر مودی کے خلاف تبصرہ پر کیسس کا اندراج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-27

سوشل میڈیا پر مودی کے خلاف تبصرہ پر کیسس کا اندراج

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کانگریس قائد دگ وجئے سنگھ نے آج ان افراد کے خلاف کیسس کے اندراج پر تنقید کی جنہوں نے مبینہ طور پر نامزد وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر تبصرے کئے تھے۔ ڈگ وجئے نے کہا کہ جب ڈاکٹر منموہن سنگھ کے خلاف توہین آمیز تبصرے کئے جارہے تھے تو اس وقت پولیس اور ایجنسیاں کہاں تھیں؟ کیا یہ آنے والے حالات کا کوئی اشارہ ہے ؟ انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ مودی کے خلاف تبصرے کرے پر حد سے زیادہ پوجوش پولیس اور ایجنسیوں کیسس درج کرنا شروع کردیا ہے ۔ ہمارے آزادی اظہار خیال کا کیا ہوگا؟ مودی پر تنقیدوں کے لئے مشہور ڈگ وجئے سنگھ نے یہ تبصرہ ایسے وقت کیا ہے جب بنگلور پولیس نے واٹس اپ میسنجر سرویس پر مودی کے خلا ف پیامات گشت کرانے پر ہفتہ کے دن پانچ طلباء کو گرفتار کرلیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق بنگلور پولیس نے چار طلباء کو رہا کردیا ہے جب کہ پانچویں ملزم کو جو بھٹکل(کرناٹک) کا ایم بی اے طالب ہے ، بیلگام پولیس کے حوالہ کردیا گیا ہے ، جس نے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے ۔ قبل ازیں گوا پولیس نے ایک نوجوان جہاز رانی پیشہ ور کے خلاف کیس درج کرلیا تھا ۔ جس نے فیس بک پر مودی کے خلاف تبصرہ کیا تھا ۔ اسی دوران گوا پولیس نے آج یہ تیقن دیا ہے کہ اس نوجوان کے خلاف تحقیقات منصفانہ رہیں گی ۔ کرناٹک میں کانگریس کی حکومت ہے جب کہ گوا میں بی جے پی کااقتدار ہے ۔ اسی دوران کانگریس کے ایک اور جنرل سکریٹری شکیل احمد نے بی جے پی کے حلیف جماعت شیو سینا کے لیڈر ادھو ٹھاکرے اور ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے کو نشانہ تنقید بنایا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں