کانگریس کی جانب سے نریندر مودی اور کابینہ کو مبارکباد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-27

کانگریس کی جانب سے نریندر مودی اور کابینہ کو مبارکباد

نئی دہلی
یو این آئی
کانگریس نے ملک کے نئے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے ساتھ حلف لینے والے سبھی وزراء کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ محنت اور لگن سے عوام کی خدمت کریں گے ۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک سنگھوی نے آج یہاں معمول کی پریس بریفنگ میں پارٹی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی نیز پارٹی کی طرف سے مودی اور ان کی وزارتی کونسل کے رفقاء کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ محنت اور لگن سے عوام کی خدمت کریں گے اور ملک کے مفاد میں کام کریں گے ۔ ترجمان نے کہا کہ مودی ابھی تک بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر اعظم کے امیدوار تھے اور اب وہ ملک کے وزیر اعظم بن گئے ہیں اور انہیں دیگر وزراء کو اسی جذبے سے کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مبارک موقع پر یہ بھی ذہن میں رکھنا چاہئے کہ سوشیل میڈیا کا استعمال کررہے نوجوانوں پر ان کے تبصرے کے لئے کوئی بھی کارروائی بہت ہی سوچ سمجھ کر کرنی چاہئے ۔ کوئی بھی قدم اظہار رائے کی آزادی اور حقوق انسانی کو ذہن میں رکھتے ہوئے صبرو تحمل اور توازن کے ساتھ اٹھانا چاہئے ۔ مسٹر سنگھوی نے کہا کہ حال ہی میں گوا، کرناٹک اور مہاراشٹر میں سوشل میڈیا میں آئے کچھ تبصروں کے لئے لوگوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔ ایسی رپورٹ ہے کہ کچھ لوگوں نے مستر مودی کے خلاف تبصرہ کیا تھا جس پر شکایت ملنے پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی ۔

Congress congratulates Narendra Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں