میرٹھ میں فرقہ وارانہ تصادم - 50 زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-11

میرٹھ میں فرقہ وارانہ تصادم - 50 زخمی

میرٹھ میں آج دوپہر ایک فرقہ وارانہ تصادم میں تقریباً50 افراد بشمول ایک اعلیٰ پولیس عہدیداروں اور2میڈیا ارکان زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ دوپہر لگ بھگ 2بجے ایک مسجد کے قریب آبدار خانہ قائم کرنے کے لئے ایک گروپ جمع ہوا۔ جین فرقہ کے ارکان نے اس پر اعتراض کیا اور کہا کہ پانی کی فراہمی کایہ مرکز‘ ان کے مندر کے قریب بھی ہے اور لوگوں کی طویل قطارسے اس احاطہ میں امن میں خلل پڑے گا لیکن دوسرے فرقہ کے ارکان اس تجویز سے رازی نہیں ہوئے اور آبدار خانہ قائم کیا۔ اس کے بعد دو حریف گروپوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرگئی ۔ لوگوں نے ایک دوسرے کے فرقہ کے خلاف نعرے لگانے شروع کردئیے ۔ بعض گاڑیوں اور بعض تجارتی ڈبوں کو آگ لگا دی ۔ فریقین نے ایک دوسرے پر سنگباری کی ۔ فائرنگ کی بھی اطلاعات ملی ہیں ۔ ہجوم پر کنٹرول کے لئے جب پولیس پہنچی تو سپرنٹنڈنٹ پولیس(سٹی) اوم پرکاش سنگھ اور دیگر ارکان پولیس عملہ زخمی ہوگئے ۔ اس واقعہ کی تصویر کشی کی کوشش کرنے والے2کیمرہ مین بھی زخمی ہوگئے ۔ ان کے کیمروں کو نقصان پہنچا۔ سنگھ نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ’’پٹرولنگ میں شدت پیدا کردی گئی ہے ۔ امن کی بحالی کے لئے دیگر مقامات سے پولیس فورسس، پی اے سی اور ریاپڈاایکشن فورس کے دستوں کو تعینات کردیا گیا ‘‘۔

Meerut: Over 50 people injured in communal clashes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں