بی جے پی کی کامیابی پر امریکہ کو اپنے رویے پر غور مکرر کرنا پڑے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-01

بی جے پی کی کامیابی پر امریکہ کو اپنے رویے پر غور مکرر کرنا پڑے گا

امریکہ کے ایک ماہر امور جنوبی ایشیاء اور بروکنگس انسٹی ٹیوشن کے انڈیا پراجکٹ خارجہ پالیسی کے سینئر فیلو اسٹیفن کو ہن نے کہا ہے کہ ہندوستان کے عام انتخابات میں اگر بی جے ی کامیاب ہوتی اور نریندر مودی وزیر اعظم بنتے ہیں تو امریکہ کو ہندوستان کے تعلق سے ’’اپنے رویہ پر غور مکرر کرنا پڑے‘‘۔ انہوں ںے ایک پیانل مباحثہ میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ’’مختصر اً میں کہہ یہ سکتا ہوں کہ جہاں تک مودی اور ان کی حکمت عملی کا تعلق ہے اس میں بعض مثبت باتوں کے ساتھ ساتھ بعض جوکھم بھرے اور خطرناک باتیں بھی ہیں اور میں سمجھتاہوں کہ امریکی پالیسی اور ہندوستان کے تعلق سے اس کے رویہ پرو غور مکرر کرنا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے تحت ہندوستان زیادہ توجہ اپنی جانب سمیٹنے والا ہے اور امریکہ کو سیاسی، معاشی اور فوجی اعتبار سے اس صورتحال سے خود کو ہم آہنگ کرنا ہوگا۔’’بڑی تبدیلی میں یہ دیکھتا ہوں کہ ہم نے خیال کیا کہ مودی ہندوستانی معیشت میں تبدیلی لائیں گے ۔ اگر مودی حکومت آتی ہے تو یہ بات صحیح ہے ۔ اس طرح مودی کو خارجہ پالیسی میں مزید استحکام حاصل ہوگا۔ مودی، چین جاپان اور جنوبی کوریا سے قریبی ربط رکھتے ہیں اور امریکہ کے ساتھ خراب تعلقات رکھتے ہیں‘‘۔ مذکورہ پیانل مباحثہ کے سامعین میں سفیر ہند برائے اریکہ ایس جئے شنکر اور دیگر ممتاز شخصیتیں شریک تھیں۔

US may have to 'reconsider attitude' towards Modi-led India - Stephen Cohen

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں