نریندر مودی وزارت عظمیٰ عہدہ کے لیے ناموزوں - امرتیہ سین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-01

نریندر مودی وزارت عظمیٰ عہدہ کے لیے ناموزوں - امرتیہ سین

Amartya-Sen-Modi
نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین نے آج ایک بار پھر نریندر مودی کو وزارت عظمیٰ کے عہدہ کے لئے ناموزوں شخص قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے اعتبار سے وہ بہترین وزیر اعظم ثابت نہیں ہوں گے ۔ امرتیہ سین نامہ نگاروں کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نریندر مودی سے متعلق میرا موقف بہت ہی مشہور ہے۔ میرے اعتبار سے وہ بہترین وزیر اعظم ثابت نہیں ہوں گے ۔ امرتیہ سین نامہ نگاروں کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نریندر مودی سے متعلق میرا موقف بہت ہی مشہور ہے۔ میرے اعتبار سے وہ بہترین وزیر اعظم ثابت نہیں ہوں گے ۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ وہ بعض طبقات کے درمیان کافی مشہور ہیں۔ وہ بزنس کمیونیٹی میں کافی مقبول ہیں۔ مگر اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ وہ میرے بھی پسندیدہ ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں اس ملک کا وزیر اعظم ایک ایسا شخص بنے جو سیکولر ہو اور اس سے اقلیتی طبقہ مسلمان ، عیسائی خوفزدہ نہ ہوں ۔ وہ ملک بھر کا لیٹر ہوں۔ امرتیہ سین بیر بھوم میں ووٹ ڈالنے کے لئے آئے ہوئے ہیں، امرتیہ سین2001ء کے اسمبلی انتخابات کے بعد اس مرتبہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے ۔ سین کے بقول یہ انتخابات ہندوستان کے مستقبل کے تناظر میں کافی اہم ہے۔ اس لئے میں بھی اس کا حصہ بننے کے لئے آیا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے سامنے سب سے اہم مسئلہ ملک کا سیکولر ازم کا ہے ۔ سیکولرازم سے ہی ملک کا مستقبل وابستہ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ جولائی میں نوبل انعام یافتہ سین نے کہا تھا کہ وہ نہیں چاہتے ہیں کہ نریندر مودی ملک کے وزیر اعظم بنیں ، کیوں کہ ان کے وزیر اعظم بننے سے ملک کا اقلیتی طبقہ خود کو محفوظ تصور نہیں کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ملک میں سیکولرازم اور زیادہ ہو تاکہ ملک کا اقلیتی طبقہ اپنے آپ کو محفوظ تصور کرنے لگے۔

Narendra Modi not a good PM candidate, says Amartya Sen

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں