الیکشن کمیشن نے کہا کہ انبار صوبہ کے صرف70فیصد علاقے میں رائے دہی کروائی جاسکی ۔ انبار صوبے کے ایک سنی مسلم رہنما شیخ عبدالملک نے رائے دہی کا مقاطعہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ شمال کے کرد نیم خود مختار علاقے میں رائے دہی سے ظاہر ہوتا تھا کہ وہ بغداد کے حکمراں کو پیام دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے حقوق کا تحفظ کرنے کے قابل ہیں ۔ عراق کے20ملین سے زائد عوام کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنا تھا ۔328نشستوں کے لئے انتخابات منعقد ہوئے ۔ اس ماہ750سے زائد افراد ہلاک ہوئے ۔ وزیرا عظم نوری المالکی نے گرین زون کے قریب واقع ایک ہوٹل کے مرکز رائے دہی میں ووٹ کا حق استعما ل کیا۔ وزیر اعظم نے عوام سے اپیل کی وہ بے خوف ہوکر حق رائے دہی کا استعمال کریں ۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا اندازہ ہے کہ کوئی بھی پارٹی واضح اکثریت حاصل نہیں کرسکے گی ۔ نوری المالکی کے لئے دوبارہ حکومت تشکیل دینا مشکل مرحلہ ہوگا ۔ عراق کے سنی قائدین نے کہا کہ وزیر اعظم نوری المالکی ایک مطلق العنان حکمراں ہیں جو سنی عوام کو تباہ کردینا چاہتے ہیں ۔ عوام کو فکر ہے کہ نوری المالکی کی تیسری میعاد میں عوام کا قتل عام ہوگا ۔ شیعہ عوام سنی عوام اور کرد عوام چاہتے ہیں کہ نوری المالکی کا اقتدار ختم ہوجائے گا ۔ وزیرا عظم نوری المالکی نے کہا کہ ہماری انتخابی کامیابی یقینی ہے ۔صرف اس بات کی فکر ہے کہ ہماری کامیابی کس قدر زیادہ ہوگی ۔ عراق میں رائے دہندوں کا رجحان منقسم ہے۔
Violence mars first Iraq polls since US pull-out
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں