تھائی لینڈ کو امریکی امداد بند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-25

تھائی لینڈ کو امریکی امداد بند

تھائی لینڈ میں فوجی بغاوت کے پیش نظرامریکہ نے فوجی امداد بند کردی ہے ۔ علاوہ ازیں امریکی فوجی سربراہ نے اپنے تھائی ہم منصب سے فوج پر بات چیت کے دوران ملک میں بحالی جمہوری حکومت کی درخواست کی ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نائب ترجمان میری ہارف نے صحافیوں کوبتایا کہ ہم نے غیر ملکی فوجی فینانس(ایف ایم ایف) اور بین الاقوامی فوجی تعلیم و تربیت (آئی ایم ای ٹی) کا سلسلہ بند کردیا ہے ۔جو 3.5ملین ڈالر پر مشتمل ہے ۔ ہم دیر پروگرامس پر نظر ثانی کررہے ہیں اور دیگر نوعیت کی امداد بھی اس ملک کو بند کردی جائے گی ۔ ہارف نے تاہم یہ وضاحت بھی کردی کہ فی الوقت تمام امداد بندنہیں کی گئی ہیں۔ امریکہ نے2013میں باہمی امداد کے طور پر معاشی و بین الاقوامی سیکوریٹی امداد کی ضمن میں10.5ملین ڈالر تھائی لینڈ کو فراہم کئے تھے ۔ عالمی اور علاقائی پروگرام فنڈنگ کے تحت کئی ممالک کو امداد فراہم کی جاتی اور یہ فینانسنگ عام طور پر آسیان اور اے پی ای سی کے ذریعہ فراہم کی جاتی ہے ۔ ہارف نے بتایا کہ فی الحال ہم اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ تھائی لینڈ کو کس کس ضمن میں کن ذرائع سے فنڈس فراہم کئے جات ہیں اس کے بعد ہی ہم کوئی فیصلہ کرسکیں گے اس عمل میں تھوڑا وقت ضرور لگ جائے گا ۔ دریں اثناء پنٹگان نے بتایا کہ فوجی سربراہ جنرل ریمنڈ ٹی اوڈیز نے اپنے تھائی ہم منصب جنرل پر ایوت چان اوچا کے ساتھ فون پر بات چیت کی اور ان سے ملک میں جمہوری حکومت جلد ا ز جلد بحال کرنے کی درخواست کی ۔ پنٹگان پریس سکریٹری رئیر اڈ میرل جان کربی نے بتایا کہ مجھے موصول اطلاع کے مطابق دونوں جنرلوں کے درمیان بات چیت تعمیری رہی اور تھائی جنرل پر صاف انداز میں واضح کردیا گیا کہ تھائی لینڈ میں جمہوری اصولوں اورضوابط کی جلد از جلد بحالی ضروری ہے ۔ میں اس سے زیادہ تفصیلات بتانے سے قاصر ہوں۔

US suspends US$3.5m in military aid to Thailand

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں