مودی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار - روسی صدر پوٹین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-25

مودی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار - روسی صدر پوٹین

روسی صدر پوٹن نے کہا کہ وہ ہندوستان کے منتخب وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ کام کرن کے خواہشمند ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مودی کی زیر قیادت تشکیل پانے والی نئی حکومت کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات ، معاشی ،فوجی و دیگر شعبوں میں وہ کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ روسی صدر نے کہا کہ ہمارے تعلقات سیاسی مفادات سے بالاتر ہوں گے ۔ ہندوستانی عوام کے ساتھ ہمارے دوستانی تعلقات ہیں۔ ہم ہندوستان کے ساتھ بہتر روابط کے خواہاں ہیں ۔ پوٹن انٹر نیشنل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس سے قبل مودی سے مل چکے ہیں اور انکے ساتھ کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Looking forward to work closely with Modi: Vladimir Putin

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں