یوکرین بحران کا حل تلاش کرنے اقوام متحدہ کی اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-08

یوکرین بحران کا حل تلاش کرنے اقوام متحدہ کی اپیل

جنیوا
یو این آئی
اقوام متحدہ حقوق انسانی کمیشن کی ہائی کمشنر نوی پلے نے یوکرین کے بحران کا پر امن حل تلاش کرنے کے لئے تمام فریقوں سے بہتر سے بہتر کوشش کرنے کی اپیل کی ہے ۔ پلے نے کل یہاں ایک بیان میں کہا کہ مخالفین کے مسلح گروپوں کو چاہئے کہ وہ بے قصور لوگوں کی نظر بندی اور سرکاری دفاتر وعمارتوں پر قبضے جیسی حرکتیں کرکے قانون و آئین کی خلاف ورزی نہ کریں ۔، تبھی اس بحران کا کوئی مستقل حل نکالا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے ان مسلح جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ہتھیار ڈال دیں" یرغمال بنائے گئے افراد کو رہا کریں اور عوامی و انتظامیہ کی عمارتوں کو خالی کردیں ۔ انہوں نے یوکرین کی حکومت سے بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ہی فوج یا پولس کی کارروائی کو یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔

UN Rights Chief Urges Resolution To Violence In Ukraine

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں