امریکہ کی جاسوسی میں اسرائیل دیگر حلیفوں سے آگے - نیوز ویک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-08

امریکہ کی جاسوسی میں اسرائیل دیگر حلیفوں سے آگے - نیوز ویک

واشنگٹن
اے ایف پی
نیوزویک میگزین نے خبر دی ہے کہ امریکہ کی جاسوسی، کسی بھی دیگر حلیف کے مقابلہ میں اسرائیل زیادہ کرتا ہے اور اسرائیل کی یہ سرگرمیاں خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہیں۔ ہفتہ وار میگزین نے کہا ہے کہ اسرائیل کے اصل نشانے امریکی صنعتی اور ٹیکنیکل راز ہیں ۔ نیوز ویک نے قانون سازی کے موضوع پر رازدارانہ گفتگو کے حوالہ سے بتایا کہ ایسی قانون سازی سے اسرائیلی شہریوں کے لئے امریکی ویزا کے حصول میں آسانی ہوگی ۔ میگزین نے لکھا ہے کہ گزشتہ جنوری میں اس بات چیت (شہادتی بیان) کو، امریکی کانگریس کے ایک رکن عملہ نے بہت خطرناک اور وحشت ناک بتایا ۔ امریکی کانگریس کے ایک اور سابق رکن عملہ جنہوں نے2013کے اواخر میں ایک اور رازدارانہ بات چیت میں حصہ لیا تھا ،کہا کہ"امریکہ سے قربت رکھنے والا کوئی اور ملک،جاسوسی کے معاملہ میں حد کو اس طریقے سے پار نہیں کرتا جیسا کہ اسرائیل کرتا ہے ۔ حالیہ مہینوں میں ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکوریٹی ،اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ،ایف بی آئی اور نیشنل کاؤنٹر انٹلیجنس ڈائریکٹریٹ(این سی ڈی) نے کئی بار مشاورتی عمل کی راہ اختیار کی ۔ امریکی کانگریس کے سابق رکن نے بتایا کہ انٹلیجنس ایجنسیاں بتصریح اظہار خیال نہیں کرتیں لیکن اس نے حوالہ دیا کہ"صنعتی جاسوسی کی غرض سے یہاں تجارتی مشن یا اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ آنے والے یا انٹلیجنس عہدیدار ،راست حکومت کی نگرانی میں کام کرتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ (اسرائیلی) سفارت خانہ کے ذریعہ ہوتا ہے"۔ نیوز ویک نے بتایا کہ امریکہ میں اسرائیلی سرگرمیوں کی مسابقت کوئی دوسرا ملک نہیں کرسکتا ۔اسرائیلی سرگرمیاں امریکہ کے قریبی حلیف ممالک کی سرگرمیوں سے کہیں آگے ہیں ۔امریکی حلیف ممالک میں جرمنی ،فرانس ،برطانیہ اور جاپان شامل ہیں ۔ کاؤنٹر انٹلیجنس ایجنٹس نے امریکی کانگریس کی ہاؤس جیوڈیشیری اور امور خارجہ کمیٹیوں کے ارکان کو یہ بات بتائی ۔ امریکی کانگریس کے سابق رکن عملہ نے یہ بھی کہا کہ" میں نہیں سمجھتا کہ ان انکشافات سے کسی کو کوئی حیرت ہوئی ہوگی "" لیکن جب آپ یہ سنیں گے کہ ہمارے سیکوریٹی تعلقات کا جو فائدہ جاسوسی اغراض کے لئے اسرائیلی اٹھار ہے ہیں دوسرا ملک نہیں اٹھا رہا ہے ۔ یہ بات بہت صدمہ انگیز ہے"

Israeli spying on US at 'alarming level'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں