ایس این بی
ترنمول سپریمو اور ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سنیچر کو انتخابی جلسوں سے خطاب کے دوران جہاں بی جے پی کو لتاڑا وہیں کانگریس اور بایاں محاذ کو بھی جم کر نشانہ بنایا۔ میڈیا کے ایک حصے پر سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مل کر ترنمول کے خلاف سازش رچنے کا الزام بھی لگایا۔ مرکز میں حکومت سازی میں ترنمول کے اہم رول کا دعویٰ بھی ترنمول سپریمو نے کیا۔نندی گرام میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے مودی کا نام لیے بغیر کہا کہ بی جے پی فرقہ پرستوں کی پارٹی ہے اور وہ ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے میں تلی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرستوں کو کسی بھی حال میں کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔ جن کے ہاتھ پہلے ہی خون سے رنگے ہوں ایسے ہاتھوں میں ملک کی قیادت نہیں سونپی جائے گی ۔ تملوک پارلیمانی حلقہ سے ترنمول امیدوار سوبھیندو ادھیکاری کی حمایت میں منعقد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی بنگال کو تقسیم کرنا چاہتی ہے مگر اسے کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔ کانگریس کو لتاڑتے ہوئے ترنمول سپریمو نے کہا کہ کانگریس بنگال کے خلاف سازش رچ رہی ہے اور اسے مالی طور پر کمزور کرنے کی کوشش رہی ہے ۔ نندی گرام اور سینگور کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کے عوام نے جس طرح کی قربانی دے ہی وہ ناقابل فراموش ہے ۔ مدنی پور ضلع کی ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں مزید ترقیاتی کام ہوں گے اور لوگوں نے جو قربانیاں دی ہے اس کا صلہ ضرور ملے گا۔ کانگریس اور بی جے پی کی طرح سی پی ایم بھی عوام مخالف پالیسی پر عمل کرتی آئی ہے ۔34برسوں تک اس نے یہاں کے عوام کو بے وقوف بنایا ہے ۔ خون خرابہ اور تشدد کی سیاست کر کے حکومت کرتی رہی ۔ اس لئے یہاں ے عوام اب اسے بھی ووٹ نہیں دیں گے اور یہی سی پی ایم کی سزا ہے ۔ ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ نندی گرام میں سابق بایاں محاذ حکومت کے دور اقتدار میں جو خون خرابہ ہوا تھا یہاں کے عوام کو گھر سے بے گھر کیا گیا تھا، جس کا انصاف آج بھی نہیں ہوا ہے ، آج بھی یہاں کے عوام انصاف کے منتظر ہے اور انہیں انصاف جلد ہی ملے گا کیونکہ سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے اور ہمیں اس فیصلے پر ناز ہے ۔ سی بی آئی نے بھی اپنی تفتیش جاری رکھی ہے ۔ امید ہے کہ مجرموں کو جلد سے جلد سزا ملے گی اور ریاست میں تاریخ رقم ہوگی۔ یہاں کے عوام کے ساتھ کل بھی ترنمول کانگریس تھی اور ہمیشہ رہے گی کیونکہ ترنمول کانگریس، غریب، کچلے ہوئے طبقہ اور ستائے ہوئے لوگوں کی پارٹی ہے ۔ یہاں کے عوام کے ساتھ زمین کی جس لڑائی ترنمول کانگریس نے شروع کیاتھا وہ آگے بھی جاری رہے گی۔
Trinamool Congress has an important role in govt making - Mamata
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں