ہند و پاک فوجیوں میں جھڑپ دراندازی کی کوشش ناکام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-05

ہند و پاک فوجیوں میں جھڑپ دراندازی کی کوشش ناکام

جموں
آئی اے این ایس
پاکستانی فوجیوں نے جموں کشمیر میں خطہ قبضہ پر فائرنگ کردی جس کے بعد رات بھر ہندوستانی اور پاکستانی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ فوجی ذرائع نے آج یہ بات بتائی ۔ لڑائی کا آغازاس وقت ہوا جب کہ پاکستانی فوجیوں نے علاقہ میں جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزی کرتے ہوئے میندھر سیکٹر میں فائرنگ کا آغازہفتہ کو11:30بجے ہوا۔ ترجمان کرنل منیش مہتانے یہ بات بتائی ۔ پاکستانی فوجیوں نے ہلکے پھلکے و خود کار اسلحہ استعمال کیے۔ ہندوستانی عہدیداروں نے الزام لگایا کہ عام طور پر پاکستانی فوجی خطہ قبضہ پر فائرنگ کرتے ہیں تاکہ جموں کشمیر میں چوری چھپے داخل ہونے کے لئے کوشاں چھاپہ ماروں کی کاروائی کو مخفی رکھا جائے ۔ دریں اثناء ہندوستانی فوج نے ضلع پونچھ میں دراندازی کی ایک کوشش کو نا کام بنادیا۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر میں خطہ فاصل پیچ و خم دار خطہ قبضہ پر دو دن سے بھی کم وقفہ میں دوسری مماثل کاروائی کی تھی۔

Indian, Pakistani troops clash, infiltration foiled

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں