گلف نیوز
جنرل ڈائرکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرس افئیرس کے ایک عہدیدار نے ان اطلاعات کی تردید کردی کہ کسی خاندان کو اسپانسر کرنے کے لئے حد اقل ترین تنخواہ10ہزار درہم مقرر کی گئی ہے۔ گلف نیوز نے عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ اب تک حد اقل ترین تنخواہ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کسی بھی خاندان کی کفالت کے لئے حد اقل ترین تنخواہ4ہزار درہم کا لزوم ہنوز برقرار ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگر ویزا ضوابط میں کوئی تبدیلی ہو تو اس کا اعلان وفاقی سطح پر ہوتا ہے ۔
Dubai denies Dh10,000 salary requirement for sponsoring family
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں