14/مئی لاہور پی۔ٹی۔آئی
پاکستان میں احمدیہ فرقے کے16افرادکو اہانت اسلام کا مرتکب قرار دیا گا ہے ۔ ان قادیانیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک اسلامی جنتری کو پھاڑ دیا ۔ پاکستان میں عدم رواداری کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ ایف آئی آر کے مطابق لاہور سے70کلومیٹر دور مشرق پورموضع میں6قادیانی افراد نے دیوار سے لگی ایک اسلامی جنتری کو پھاڑ دیا۔ اس واقعہ کے بعد اہل سنت والجماعت کارکنوں نے لاہور مشرق پور شاہراہ کو بند کردیا ۔ اس واقعہ کے بعد موضوع کے احمدیہ فرقے کے خاندان نقل مقام کر کے دوسرے مقامات کو چلے گئے ۔ اسی دوران پولیس نے اس واقعہ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔ قبل ازیں کل پنجاب پولیس نے68وکلاء کے خلاف اہانت اسلام قانون کے ضمن میں کارروائی کی۔ وکلاء پر الزام ہے کہ انہوں نے عمردراز نامی ایک پولیس افسر کے خلاف نعرے بازی کی ۔ پاکستان میں اہانت اسلام قانون انتہائی حساس قانون ہے ۔ اہانت رسول کے مرتکب کو سزائے موت دینے کی گنجائش ہے ۔ انسانی حقوق تنظیموں نے الزام لگایا کہ اس قانون کا بے جا استعمال کیاجارہا ہے ۔ 2011ء میں پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر اور وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی کو علیحدہ علیحدہ طور پر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا ، ان دونوں نے اہانت اسلام قانون میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔Ahmadiyya Six persons charged with blasphemy in Pakistan
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں