دی آئی آف گولکنڈہ - آج ہانگ کانگ میں ہراج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-27

دی آئی آف گولکنڈہ - آج ہانگ کانگ میں ہراج

نئی دہلی
پی ٹی آئی
گولکنڈہ کی کانوں سے نکالے گئے ایک بڑے ہیرے پر مشتمل نادر ونایاب نکلس کا ہانگ کانگ میں27مئی کو نیلام ہوگا جس کا کرسئی کے نیلام گھر نے اہتمام کیا ہے ۔ امکان ہے کہ ہیرے کی قیمت دس ملین امریکی ڈالرتک حاصل ہوسکتی ہے ۔ اس ہیرے کو چشم گولکنڈہ کا نام دیاگیا ہے ۔ یہ گولکنڈہ سے نکالے گئے سب سے بڑے ہیروں میں سے ایک ہیرا ہے ۔ اتنے بڑے ہیرے کا اس سے پہلے ایشیاء میں کبھی ہراج نہیں ہوا ۔ ہیرے کے ساتھ نکلس کے نیلام پر8.5ملین امریکی ڈالر تا دس ملین امریکی ڈالر قیمت وصول ہوسکتی ہے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گولکنڈہ سے نکالے گئے ہیروں کو اکثر صاف و شفاف قرار دیاجاتا ہے ، کیونکہ ان میں پانی جیسی شفافیت پائی جاتی ہے ۔ ایسی خصوصیت دنیا کے دیگر حصوں سے نکالے گئے ہیروں میں نظر نہیں آتی ، اسی لئے علاقہ گولکنڈہ پوری دنیا میں اس حیثیت سے مشہور ہے کہ یہاں سے نکالے گئے ہیرے انتہائی چمکدار اور شفاف ہوتے ہیں۔ دنیا کے مشہور ترین ہیرے جیسے ہوپ ڈائمنڈ ، آئیڈلس آئی، کوہ نور اور دریائے نور بھی یہیں سے نکالے گئے تھے۔ ان ہیروں کو ہمیشہ ثائپ ٹوائے کا درجہ دیاجاتا ہے ، جس کا مطل یہ ہیروں کی انتہائی خالص ترین شکل ہے۔دنیا بھر میں نکالے گئے صرف دو فیصد ہیرے ٹائپ ٹواے کے حامل ہیں ۔ اس خصوصیت کے حامل ہیروں کو استثنائی بصری شفافیت کا مظاہرہ کہاجاتا ہے ۔ نکلس گولکنڈہ کے ساتھ دو ہیرے جڑتے ہوئے ہیں ۔ جن کا وزن بالترتیب40.05اور6.76قیراط بتایا جاتا ہے۔

`The Eye of Golconda` up for auction in Hong Kong

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں