کجریوال کی رہائی کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ میں آج سماعت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-27

کجریوال کی رہائی کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ میں آج سماعت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
دہلی ہائی کورٹ نے آج اروند کجریوال کی فوری رہائی سے متعلق درخواست کی آج سماعت کرنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ اورند کجریوال کو ہتک عزت کے ایک کیس میں ضمانتی بانڈ جمع کرنے سے انکار پر جیل بھیج دیا گیا ۔ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال کی طرف سے تحت کی عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی گئی ہے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق قومی صدر نتن گڈ کری کو بدعنوان قرار دیئے جانے کے ایک کیس میں کجریوال نے ضمانت بانڈ جمع کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ اس کے بعد میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے انہیں21مئی کو 23مئی تک کے لئے عدالتی تحویل میں دے دیا تھا ۔23مئی کو کیس پر پھر سماعت ہونے کے بعد کجریوال نے ضمانت بانڈ داخل کرنے سے ایک بار پھر انکار کردیا۔ اس کے بعد انہیں14دن کی عدالتی تحویل میں6جون تک کے لئے تہاڑ جیل بھیج دیا ۔ کجریوال کے وکیل نے جسٹس بی ڈی احد اور جسٹس سدھارتھ میرودل پر مشتمل ایک ڈویژن بنچ کے روبر اس کیس کو لازمی سماعت والا قرار دیا ۔ بنچ معاملہ پر کل سماعت کرے گی ۔ سابق چیف مسٹر دہلی پر نتن گڈکری نے انہیں بدعنوانوں کی فہرست میں شمال کئے جانے پر فوجداری مقدمہ دائر کیا تھا ۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں کجریوال کودس ہزار روپے کا ضمانتی مچلکہ جمع کرنے کی ہدایت دی گئی تھی لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ عدالت میں یہ حلف نامہ پیش کرنے کے لئے تیار ہیں کہ انہیں جب بھی طلب کیا جائے گا وہ حاضر ہوں گے لیکن مچلکہ جمع نہیں کریں گے ۔ عدالت نے ان کی اس درخواست کو قبول نہیں کیا اور کہا کہ ضمانت قانونی عمل کے تحت ہی ملے گی اور اس کے لئے انہیں مچلکہ جمع کرنا ہی ہوگا۔ کجریوال کے انکار پر جج نے انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا۔

Petition in HC for Arvind Kejriwal's release, hearing today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں