افغانستان - طالبان حملے میں 21 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-13

افغانستان - طالبان حملے میں 21 ہلاک

طالبان نے آج موسم بہار میں اپنے حملوں کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے پورے افغانستان میں کئی حملے کئے جن میں21افراد ہلاک ہوئے۔ طالبان نے مشرقی علاقہ میں ایک سرکاری عمارت پر ہلہ بول دیا ۔ جہاں حملہ آوروں نے دو پولیس گارڈس اور پانچ سیو یلینس کو ہلاک کیا جب کہ جنوب میں ایک پولیس چیک پوائنٹ پر حملہ کرتے ہوئے9پولیس ملازمین کو ہلاک کیا گیا ۔ کابل انٹر نیشنل ایر پورٹ پر راکٹ بھی چھوڑے گئے لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ بگرام میں ناٹو کے اڈہ پر بھی راکٹ حملہ کیا گیا جس سے معمولی نقصان ہوا ۔ اس مرتبہ طالبان نے موسم بہار کی یہ مہم ایک حساس وقت شروع کی ہے کیوں کہ ملک میں اہم صدارتی انتخابات ہوئے ہیں۔

Taliban kill 21 at start of Afghan spring fighting

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں