نئے الیکشن کمیشن کی تشکیل تک احتجاج جاری - عمران خان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-13

نئے الیکشن کمیشن کی تشکیل تک احتجاج جاری - عمران خان

پاکستان میں انتخابات کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے نئے الیکشن کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انسان کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ جب تک نئے الیکشن کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ پورا نہیں ہوجاتا تب تک ہر جمعہ کو الکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کرتے رہیں گے ۔ عمران خان نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ان چار حلقوں کے ووٹوں کی تصدیق کرائی جائے جن کی پی ٹی آئی نشاندہی کرچکی ہے ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بایو میٹرکس نظام لایا جائے تاکہ انتخابات میں دھاندلی ختم ہوجائے۔ عمران خان نے اعلان کیاکہ 23مئی کو صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں جلسہ کیا جائے گا اور اس جلسے میں اس سے اگلے جلسے کا مقام اور اعلانہوگا۔ عمران خان نے تقریر میں ریٹرننگ آفیسر ز کو مخاطب کرتے ہوے کمہا کہ بتاؤ کہ یہ میچ فکسنگ انفرادی طور پر کی یا ٹیم نے مل کر کی ۔ اپنی تقریر میں پی ٹی آی کے چیئرمین نے نجی ٹی وی چینل جیو کے مالک کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ ٹی وی چینل ان کی کردار کشی کررہا ہے ۔ اسلام آباد کے ڈی چوک احتجاجی ریلی کی سکیوریٹی کے حوالے سے پولیس کے مطابق5ہزار ملازمین مامور کئے گئے تھے ۔ اسلام آباد انتظامیہ نے جناح ایونیو کے اطراف کے تمام راستے بند کردئے تھے اور ڈی چوک میں جلسے گاہ تک جانے کے لئے صرف جناح ایونیوہی کا راستہ استعمال کیاجاسکتا تھا ۔ جناح ایونیو پر ڈی چوک سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر سیکوریٹی چیک کے لئے تین تہیں تھیں جن سے گزر کر ہر شخص جلسے گاہ تک پہنچ رہا ہے۔

Protest will continue until free election commission, PTI

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں