تلنگانہ اور سیما آندھرا چیف منسٹرس کی 2 جون کے بعد حلف برداری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-17

تلنگانہ اور سیما آندھرا چیف منسٹرس کی 2 جون کے بعد حلف برداری

حیدرآباد
یو این آئی
تلنگانہ اور سیماآندھرا کے نئے چیف منسٹرس 2جون کے بعد ہی حلف لے پائیں گے حالانکہ ٹی آڑ ایس مقننہ پارٹی اور تلگو دیشم مقننہ پارٹی کے قائدین کا انتخاب اب صرف ایک رسمی کارروائی ہے۔2جون کو تلنگانہ اور آندھرا پردیش (سیما آندھرا) کا یوم تاسیس ہے اور اس دن دونوں ریاستوں کی رسمی تقسیم ہوجائے گی ۔ ٹی آر ایس مقننہ پارٹی اور پالیمانی پارٹی کل تلنگانہ بھون میں ایک اجلاس منعقد کرکے اپنے قائدین کاانتخاب کریں گی ۔ ٹی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ نے یہاں تلنگانہ بھون میں پرمسرت لہجہ میں اس بات کا اعلان کی۔ کے سی آر‘ حلقہ اسمبلی گجویل اور حلقہ لوک سبھا میدک سے زبردست کامیابی حاصل کرچکے ہیں تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ تا حال اس بات کا فیصلہ نہیں کرپائے ہیں کہ انہیں دونوں نشستوں میں سے کون سی سیٹ سے استعفیٰ دینا چاہئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی آر ایس مقننہ پارٹی پہلے اپنے قائد کا انتخاب کرے گی اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کروں گا۔ اس بات کا تقین دیتے ہوئے کہ وہ ٹی آر یس کے انتخابی منشور میں کئے گئے تمام وعدوں کو پوراکریں گے اور تلنگانہ کی اراضیات پر غیرمجاز قابض افراد کے خلاف کارروائی کریں گے انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں بھی اصلاحات لائی جائیں گی ۔ چیف منسٹر کی حیثیت سے اپنے ایکشن پلان کا حوالہ دیتے ہوئے کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ ہماری سب سے پہلی ترجیح تلنگانہ احتجاجیوں کے خلاف درج پولیس مقدمات سے دستبراری ہوگی ۔ متحدہ آندھرا پردیش کے تحت تلنگانہ کے لئے جو فیصلے کئے گئے ہیں ان پر بھی نظر ثانی کی جائے گی ۔ کے چندر شیکھر راؤ بعد ازاں یادگار شہیداں تلنگانہ روانہ ہوئے تاکہ تلنگانہ شہیدوں کو خراج پیش کیاجاسکے ۔ دوسری طرف تیلگو دیشم پارٹی ذرائع نے اشارہ دیا ہے کہ چیف منسٹر کی حیثیت سے این چندرابابو نائیڈو کی حلف برداری تقریب تروپتی میں منعقد کی جائے گی ۔ چندرا بابو نائیڈو کی قیامگاہ واقعی جوبلی ہلز پر پارٹی کارکنوں کا تانتابندھا ہوا ہے جو انہیں کامیابی کی مبارکبا دینے پہنچ رہے تھے ۔ چندرابابو نائیڈونے این ٹی آریادگار کا بھی دورہ کیا اور پارٹی کے بانی کو خراج پیش کیا۔

Swearing-in ceremonies only after June 2

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں