ریلوے مسافر کرایوں میں 20 مئی سے 14.2 فیصد اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-17

ریلوے مسافر کرایوں میں 20 مئی سے 14.2 فیصد اضافہ

نئی دہلی
یو این آئی
حکومت نے آج ریلویزکے تمام درجوں میں مسافرین کے کرایوں میں14.2فیصد اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ تمام اہم اشیاء کی شرح باربرداری میں بھی6.5فیصد اضافہ کا اعلان کیا گیا ۔ وزارت ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ’’وزارت ریلوے نے شرح باربرداری اور مسافرکرایوں میں معقولیت پیدا کرنے اور درج ذیل طریقہ پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اضافہ پر عمل 20مئی سے ہوگا‘‘۔ شرح باربرداری میں یکساں اضافہ بحساب 5فیصد ہوگا اور زائد از اضافہ1.4فیصد جو فیول اڈجسٹمنٹ کا مپوننٹ (ایف اے سی) کے سبب ہوگا ۔ یہ اضافہ گزشتہ اپریل ہی سے ہونا تھا۔ شرح باربرداری میں مجموعی اضافہ اہم اشیاء کے لئے لگ بھگ6.5فیصد ہوگا۔ 100کلو میٹر تک بک کرائی گئی تمام اشیاء کے لئے شرح باربرداری میں رعایتوں کو واپس لینے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس چارج کے لئے اقل ترین فاصلہ100کلو میٹر سے بڑھا ک 125کلو میٹر کردیا گیا ۔ لوریٹیڈ کلاسس(ایل آر سی) کی تعدا د کو4سے گھٹا کر3کردیا گیا ہے ۔ بعض اشیاء کی صورت میں دی جانے والی بعض رعایتوں کو بھی واپس لے لیا گیا ہے ۔ مسافر کرایوں میں تمام درجوں کے لئے10فیصد یکساں اضافہ کیا گیا ہے ۔ اقل ترین فاصلہ کے لئے کوئی اضافہ نہیں ہوگا ۔اس کے علاوہ ایف اے سی کی بنیاد پر ان کرایوں میں4.2فیصد اضافہ ہوگا ۔ مضافانی اور غیر مضافاتی سکنڈ کلاس ماہانہ سیزن ٹکٹ’25سنگل سفروں کی بنیاد پر چارج کیا جائے گا بجائے15سنگل سفرو ں کے۔ فرنٹ کلاس ماہانہ سیزن ٹکٹ، سکنڈکلاس ماہانہ سیزن ٹکٹ کا4گناہوں گے۔ جیسا کہ موجودہ طریقہ۳کار ہے ۔ تاہم ریزرویشن فیس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔’’ریزرویشن فیس کے لئے ‘سوپر فاسٹ سر چارج وغیرہ کے لئے کوئی اضافہ نہیں ہوگا ۔ جہاں کہیں ایسے چارجس قابل اطلاق ہوں وہ موجودہ ہدایات کے تحت زائد طور پر نافذ کئے جائیں گے ۔ سروس ٹیکس بھی بدستور نافذ رہے گا جیسا کہ اس سلسلہ میں جاری کردہ ہدایات کے مطابق قابل اطلاق ہے ۔ نظر ثانی شدہ شرحوں کا اطلاق ان ٹکٹوں پر بھی ہوگا جو سفر سے پہلے جاری کئے جاچکے ہیں اور یہ سفر آئندہ20مئی کویااس کے بعد شروع ہوگا ۔ ماقبل نظر ثانی شدہ شرحوں پر پہلے ہی جاری کردہ ٹکٹس کی صورت میں ٹکٹوں کی اضافہ شدہ رقم اؤر دیگر چارجس ٹی ٹی ای ، ٹرینوں میں یا سفر شرو ع ہونے سے پہلے بکنگ؍ ریزرویشن دفاتر‘مسافروں سے وصول کریں گے ۔

Railway passenger fare hiked by 14.2% from May 20

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں