اکھلیش یادو ملائم سنگھ سے بھی زیادہ خطرناک - مایاوتی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-05

اکھلیش یادو ملائم سنگھ سے بھی زیادہ خطرناک - مایاوتی

جونپور
پی ٹی آئی
بہوجن سماج پاٹی کی سربراہ مایاوتی نے چیف منسٹراتر پردیش اکھیلیش یادو پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اکھیلیش یادو ان کے تئیں ملائم سنگھ یادو سے بھی زیادہ تعصب رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بابا صاحب امبیڈکر اور دستور میں مراعات نہ ہوتے تو آج اکھیلیش یادووزارت اعلیٰ کے عہدہ پر نہیں ہوتے بلکہ آج ان کی حیثیت ایک چرواہے کی ہوتی تھی ۔مایاوتی نے انتخابی ریالی کے دوران یہ ریمارک کیا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوارنریندر مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ذرا غور کرو کہ ایسا شخص جس کے ہاتھ گودھرا فسادات سے رنگے ہوئے ہوں اور اگر وہ ملک کا وزیر اعظم بن گیا تو ملک کا کیا حال ہوگا ۔ اگربی جے پی اقتدار میں آگئی تو ایس سی اور ایس ٹی کے تحفظات کو ختم کردے گی ۔ مایاوتی نے بہوجن سماج پارٹی کوووٹ دینے عوام سے اپیل کی ۔ انہوں نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہاکہ اگر مسلمانوں کے ووٹ تقسیم ہوگئے تو بی جے پی کو اقتدارمیں آنے سے کوئی روک نہیں سکتا اور ملک میں فسادات بھڑک اٹھیں گے۔بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ یوپی اے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یوپی اے کے دس سالہ دور اقتدارمیں کسی بھی قسم کے ترقیاتی کام نہیں کئے گئے بلکہ رشوت ستانی کو فروغ حاصل ہوا ہے۔

Son has more 'venom' than father: Mayawati on Akhilesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں