پی ٹی آئی
جموں و کشمیر سے پنڈتوں کے اخراج سے متعلق چیف منسٹرجموں و کشمیر عمرعبداللہ کے بیان کے خلاف کشمیری پنڈتوں نے دہلی میں جنتر منترپر احتجاج کیا۔ احتجاجی پنڈتوں نے کہا کہ عمر عبداللہ نے اپنے بیان کے ذریعہ بی جے پی کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ہاتھوں میں پلے کارڈ تھامے ہوئے احتجاجی پنڈت عمرعبداللہ کے خلاف نعرے لگارہے تھے ۔ اس موقع پر احتجاجیوں نے عمرعبداللہ کے بیان کا نوٹ لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بعض احتجاجیوں نے کہا کہ ہم اس ملک کے شہری ہیں لیکن ہمارے متعلق پناہ گزیں کے الفاظ کو استعمال کیاجاتا ہے ہم ان الفاظ کو سنتے سنتے تھک گئے ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں عمرعبداللہ نے نریندرمودی کے ریمارک پر اپنا عد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ سن1990میں کشمیری پنڈت وادی کشمیرکو چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے اور اس وقت جگموہن جموں و کشمیر کے گورنر تھے۔
Kashmiri Pandits protest Omar Abdullah's remark on their exodus
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں