پاکستان میں گرفتار شہری ایف بی آئی کا ایجنٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-09

پاکستان میں گرفتار شہری ایف بی آئی کا ایجنٹ

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکہ نے تصدیق کی کہ جس امریکی شہری کو پاکستان کے ایئرپورٹ پر حراستمیں لیا گیا ہے ۔ وہ ایف بی آئی کا ایجنٹ ہے ۔ وہ عارضی طور پر فرائض انجام دینے پاکستان کو روانہ کیا گیا ۔ اس امریکی کے ساتھ کارتوس تھے۔ اسٹیٹ ڈپارٹنمنٹ کے ترجمان جن ساکی نے کہا ککہ ہم اس مسئلہ کو حل کرنے پر کستانی حکام سے بات چیت کررہے ہیں۔ اس کو عارضی طور پر روانہ کیا گیا۔ امریکی شہری جیول فاکس کو انسداد دہشت گردی الزامات میں ماخوذ کیا گیا۔ پیر کے دن کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر اس کو گرفتارکیا گیا۔ اس کے قبضہ سے915ملی میٹر کے کارتوس اور پستول تھا ۔ ترجمان نے کہا کہ اس مسئلہ کو حل کرنے پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت کی جارہی ہے۔

US citizen arrested at Karachi airport is FBI agent

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں