پولنگ کے بعد بھی بنگال لہو لہان - 2 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-15

پولنگ کے بعد بھی بنگال لہو لہان - 2 ہلاک

مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات کا آخری مرحلہ ختم ہنے کے بعد بھی مسلسل سیاسی تشدد کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ24گھنٹے میں دو مزید افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ملی ہے ۔ پرولیا ضلع کے سرحد شہر بلرامپور میں کانگریس کارکن جینتا کمار(26) کی لاش مشتبہ حالت میں ملی ہے ۔ الزام لگایا گیا ہے کہ سنیچر کی رات ترنمول کانگریس کے ورکروں نے دیولی گاؤں میں کانگریس کے کارکن کے گھر پر حملہ کیا تھا۔ جیتنا کمار اتوار سے ہی غائب تھا ۔ بعد میں اس کی لاش کھائی میں پائی گئی ۔ اس واقعہ سے ناراض گاؤں والوں نے آج نیشنل ہائی وے کو جام کردیا جس کی وجہ سے ٹریفک نظام معطل ہوگیا ۔ لوگوں نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے دینے سے انکار کردیا۔ کانگریسی لیڈر عبدالمنان اور مانس بھوئیاں نے پولنگ کے بعد انتخابی تشدد کے لئے ترنمول کانگریس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو اس بڑھاوا دے رہی ہیں۔ دونوں لیڈروں نے الزام عائد کیا کہ تیسرے ، چوتھے اور پانچوے مرحلے میں مضحکہ خیز پولنگ ہوئی ہے جس میں تشدد، بوتھ پر قبضہ ، ووٹروں کو خوف زدہ کرنے اور اپوزیشن کے ورکروں کو ڈرانے اور دھماکنے کے واقعات بڑے پیانے پر رونما ہوئے ہیں ۔ بردوان ضلع سے موصول رپورٹ کے مطابق بردوان ضلع میں ترنمول کانگری سکے ایک حامی بانو مالی شیخ(30) کو قتل کردیا گیا ہے ۔ یہ سانحہ اوش گرام میں ہوا ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ قتل جھگڑے کے نتیجہ میں ہواہے ۔ جب کہ ترنمول کانگریس کے لیڈر سواپن دیبناتھ نے الزام عائد کیا ہے کہ اس قتل کے پیچھے سی پی ایم کا ہاتھ ہے ۔ گزشتہ رات شمالی24پرگنہ ضلع میں واقع بشیر ہاٹ پارلیمانی حلقے کے ہڑوا میں ایک بار پھر سیاسی تشدد کے واقعات رونما ہونے کے پاراملٹری فورسیز نے علاقہ کا دورہ کیا ۔ کل شام از سر نو سیاسی تشدد کی وجہ سے چار افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ اس حملہ میں پولیس نے سی پی ایم کے پانچ ورکروں کو گرفتار کیا ہے ۔ یہ حملہ آخری مرحلہ کی پولنگ کے دوران ہوئے تشدد جس میں12افراد شدید زخمی ہوگئے تھے ، کے بدلے کے طور پر کیا گیا ہے ۔ کل جنوبی24پرگنہ کے بسنتی اور کیننگ میں بھی سیاسی تشدد کے واقعات رونما ہونے کی خبر ہے ۔ ریاست کے مختلف علاقے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور اپوزیشن کانگریس اور سی پی ایم کے دوران سیاسی تشدد کی اطلاع ہے ۔ آخری مرحلیکی پولنگ کے بعد سے اب تک18افراد اس تشد د کی وجہ سے زخمی ہوگئے ہیں ۔ اسی دوران کلکتہ شہر کے بیلیا گھاٹا علاقے میں فارورڈ بلاک کے کونسلر جوما داس کے گھر پر چند افراد نے حملہ کیا جس میں ان کے شوپر پر شانتاداس زخمی ہوگئے ہیں۔ کلکتہ کارپوریشن کے34نمبر وارڈ کے کونسلر کے گھر پر ترنمول ورکروں نے حملہ کیا۔ کونسلر نے بتایا کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب ان کے شوہر اخبارات پڑح رہے تھے۔اس کھڑکی سے ان کے گھر پر پتھر بازی کی گئی جس میں ان کے شوہر کی بائیں آنکھ کو شدید چوٹ پہنچی۔ مسٹر داس نے الزام لگایا کہ شرپسند عناصر کا مقصد مجھ پر حملہ کرنا تھا۔

Post-poll violence in Bengal still on

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں